کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست ، ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی میچ قرار

Source: S.O. News Service | Published on 11th October 2023, 1:49 PM | اسپورٹس |

دھرم شالہ ،11/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 137 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرمشالہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹ پر364 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے اوپنر جونی بیرسٹو 52 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے تو جو روٹ نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 151 رنز کی شراکت قائم کرکے مجموعی سکور کو 266 تک پہنچا دیا،

ڈیوڈ ملان نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 107 بالوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے140 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹر قابل ذکر پارفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک نے 20,20 رنز بنائے، لیام لیونگ سٹون صفر، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل رشید 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 6 اور ریس ٹوپلے 1 رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شریف الاسلام نے 3، تسکین احمد اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، اوپنر لٹن داس نے 76، مشفیق الرحمیم نے 51 اور توحید ہریدوئے نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کے باقی بلے باز قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے، تنزید حسن اور کپتان شکیب الحسن ایک ایک جبکہ نجم الحسن شنٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مہدی حسن میراز نے 8، تسکین احمد 15، مہیدی حسن 14 اور شریف الاسلام 12 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلے 4 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بائولر رہے، کرس ووکس نے دو، سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید اور لیام لیونگ سٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...