سری لنکا میں ایمرجنسی: نیشنل ٹی وی پر نشریات بند، امریکی سفارت خانہ کی خدمات دو روز کے لئے معطل

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2022, 10:03 PM | عالمی خبریں |

کولمبو،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری لنکا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کئے جانے کے بعد مشتعل مظاہرین نے وزر اعظم کے دفتر کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے لیکن وہ بے قابو ہو گئے ہیں۔ اطلاع ہے کہ کچھ مظاہرین وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہو گئے ہیں۔ ادھر، سینکڑوں مظاہرین نے سری لنکا کے سرکاری ٹی وی پر دھاوا بول دیا اور کچھ مظاہرین باقاعدہ قوم سے خطاب کرنے لگے، جس کے بعد سرکاری ٹی وی سے ہونے والی نشریات کو بند کر دیا گیا۔ دریں اثنا، مغربی صوبہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو دیر رات گئے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکشے مالدیپ کے لئے فرار ہو گئے، جس کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی عوام کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا اور ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بعد ازاں، سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا آبے وردنا نے اعلان کیا کہ سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوٹابایا آج ہی اپنا استعفی پیش کر دیں گے اور نئے صدر کا انتخاب 20 اگست کو ہوگا۔

مظاہرین رانیل وکرماسنگھے کے بھی استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم وکرما سنگھے کل جماعتی اجلاس کے دوران پہلے ہی اپنے استعفی کی پیشکش کر چکے ہیں۔ حالات کے پیش نظر امریکی سفارت خانہ نے احتیاط کے طور پر اپنی خدمات کو دو دنوں کے لئے معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر گوٹابایا راجاپکشے نے وعد کیا تھا کہ وہ 13 جولائی کو استعفی دیں گے لیکن گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر استعفی سے قبل ہی وہ ملک سے فرار ہو گئے۔ اس سے قبل سری لنکا میں 6 مئی کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران اور حکومت مخالفت مظاہروں کے پیش نظر دو ہفتوں تک ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد میں حکومت نے حالات میں بہتری دیکھ کر 21 مئی کو ایمرجنسی کو ختم کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔