الیکٹورل بونڈ کی کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے، پرشانت بھوشن کا مطالبہ، ممبئی پریس کلب میں مبینہ گھوٹالے کی پرتیں کھول کر رکھ دیں، مرکز پر ہفتہ وصولی کا الزام لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 10:57 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 8/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ کے ذریعہ ’الیکٹورل بونڈ‘ کو غیرآئنی قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے بعد منظر عام پر آنے والے گھوٹالہ کے مختلف حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے اس معاملے کے عرضی گزار اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس کی اسی آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ’ممبئی پریس کلب‘ میں آر ٹی آئی رضاکار اورغیر سرکاری تنظیم ’کامن کاز‘ کی رکن انجلی بھاردواج کے ساتھ پریس کانفرنس میں   بتایا کہ ’’ہم جلد ہی ایس آئی ٹی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔ ‘‘ 

انہیں  اور انجلی بھاردواج کو اتوار کو ممبئی پریس کلب میں مدعو کیا گیا تھا۔ بھوشن نے کہا کہ الیکٹورل بونڈ کی تفصیلات عام ہونے پر یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ان کے ذریعہ بڑی بڑی رقمیں ہفتہ وصولی، ڈرا دھمکاکر پیسہ وصولی اور رشوت کے طور پر حاصل کی گئیں۔ یہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس محکمہ کی مدد سے انجام دیا گیا اس لئے ضروری ہے کہ اس معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ کی نگرانی میں یا تو سپریم کورٹ کے کسی سبکدوش جج سے یا پھر سی بی آئی کے ایسے ریٹائرڈ سربراہ سے کرائی جائے جس کا کریئر داغدار نہیں ہے۔  

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے خلاف ہی تفتیش ہونی ہے اس لئے یہ کام انہی سے نہیں کرایا جاسکتا۔ انجلی بھاردواج نے اس پہلو کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس فیصلہ کے آنے میں ۷؍ سال کا عرصہ لگ گیا اور یہ تاخیر تشویشناک ہے۔  انجلی نے مزید کہا کہ الیکٹورل بونڈ لانے کیلئے حکومت نے کئی قوانین میں ترمیم کی ہے لیکن قانون میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کہ الیکٹورل بونڈ کے متعارف ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کو نقد رقم یا دیگر طریقوں سے جو چندہ دیا جاتا ہے وہ بند ہوجائے گا۔ اس لئے بونڈ کے علاوہ نقد رقم اور دیگر طریقوں سے بھی بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیاں اب بھی پیسے حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی حوالہ دیا کہ ملک کی وزیر مالیات نرملا سیتھارمن کے شوہر پرکلا پربھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹورل بونڈ صرف ہندوستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اگرچہ انتخابی بونڈ ہزاروں کروڑ تک محدود ہیں لیکن ان بونڈ کو لے کر لاکھوں کروڑوں کے پروجیکٹ کا سودا کرکے مخصوص کمپنیوں کو دیئے گئے۔ ہزاروں کروڑوں کے گھپلوں کے ملزمین کیخلاف کارروائی روک دی گئی اسلئے بظاہر یہ جتنا بڑا معاملہ نظر آرہا ہے اس سے بہت زیادہ بڑا ہے۔ مزید یہ کہ جو تفصیلات مہیا کی گئی ہیں وہ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈ کی دی گئی ہیں اس سے قبل کے ۴؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد کے بونڈ کا اب تک کوئی حساب ہی نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...