ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی مرکز کے سیاسی ہتھیار، تمل ناڈو کی ریلی میں راہل گاندھی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 11:11 AM | ملکی خبریں |

چنئی، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے ترونیل ویلی میں ریلی کے دوران راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "آج مرکزی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انتخابات سے دو ماہ قبل کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو مرکزی حکومت میں 30 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں پر کرنے اور نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے قانون بنانے کا یقین دلایا۔ تمل ناڈو میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اگر مرکز میں 'انڈیا' اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جائیں گے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے بینک اکاؤنٹس انتخابات سے دو ماہ قبل منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں 30 لاکھ اسامیاں خالی ہیں اور یہ نوکریاں نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی۔ گاندھی نے کہا کہ تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ میں 'اپرنٹس شپ کا حق' قانون پاس کیا جائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے کھلے عام کہا ہے کہ اگر پارٹی مرکز میں اقتدار میں رہتی ہے، تو وہ آئین کو بدل دیں گے۔

گاندھی نے الزام لگایا کہ پہلے دنیا ہندوستان کو جمہوریت کے علمبردار کے طور پر دیکھتی تھی لیکن اب یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت اب جمہوریت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کو نظریاتی جنگ کا سامنا ہے۔ گاندھی نے کہا کہ ایک طرف پیریار ای وی راماسامی جیسے اصلاح پسند لیڈروں کا سماجی انصاف، آزادی اور مساوات کا نظریہ ہے تو دوسری طرف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کے خیالات ہیں۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ مودی ’’ایک قوم، ایک لیڈر اور ایک زبان‘‘ کے حق میں ہیں۔ گاندھی نے کہا کہ وہ تمل ناڈو کا دورہ کرنا پسند کرتے ہیں اور ریاست کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے تمل ثقافت، تاریخ اور زبان کی تعریف کی۔

پیریار، سی این انادورائی، کامراج اور ایم کروناندھی سمیت تمل ناڈو کے رہنماؤں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’آپ نے باقی ملک کو دکھایا ہے کہ سماجی انصاف کے راستے پر کیسے چلنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’اس لیے جب کانگریس پارٹی نے 'بھارت جوڈو' یاترا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کی شروعات تمل ناڈو سے کی گئی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...