الیکشن کمیشن نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 8:55 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کچھ غیر معروف جماعتیں بھی شامل ہیں۔ ای سی آئی ریکارڈس کے مطابق کمیشن نے سال 2019 سے تمام ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے۔ ان سیاسی جماعتوں میں نیشنل عوامی یونائیٹڈ فرنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (انڈین)، امن اور شانتی تحریک جموں و کشمیر، وائس آف لیبر پارٹی جموں وکشمیر، حق انصاف پارٹی، جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی شامل ہے۔

ان سیاسی جماعتوں میں سے جموں وکشمیر اپنی پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ معروف جماعتیں ہیں جن کی داغ بیل بالترتیب سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری اور آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ڈالی۔ بتادیں کہ کانگریس سے پچاس برسوں پر محیط رشتہ توڑنے کے بعد غلام نبی آزاد نے پیر کے روز اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا جس کا نام انہوں نے ’ڈیموکریٹک آزد پارٹی‘ رکھا ہے۔ یہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیاسی پارٹی ہے۔

نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کی قدیم ترین سیاسی جماعتیں ہیں جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی داغ بیل سال 1999 میں ڈالی گئی۔ اس پارٹی کے بانی سابق مرکزی وزیر داخلہ اور سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...