لوک سبھا انتخاب: الیکشن کمیشن نے قائم کیا ریکارڈ، ووٹنگ سے قبل ہی 4650 کروڑ روپے ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 10:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کو بدعنوانی سے پاک اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ 15 اپریل کو کمیشن نے اس تعلق سے ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے افسران یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے ضبط کر رہے ہیں۔ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے مدنظر افسران نے نقدی، نشیلی اشیا اور شراب سمیت مجموعی طور پر تقریباً 4650 کروڑ روپے قدر کی ضبطی کی ہے۔ اس ضبطی میں 45 فیصد حصہ داری نشیلی اشیا کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ یکم مارچ سے اب تک کی گئی ضبطی 2019 کے پارلیمانی انتخاب کے دوران ضبط کیے گئے 3475 کروڑ روپے کو پار کر گئی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ ابھی لوک سبھا 2024 کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ بھی نہیں ہوئی ہے اور 4658 کروڑ روپے قدر کی ضبطی نے پچھلے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یعنی آزادی کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں، اب تک اتنی بڑی ضبطی نہیں ہوئی تھی۔

بہرحال، الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو 7 مراحل میں لوک سبھا انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 19 اپریل کو اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹورل افسران نے یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے قدر کی ضبطی کی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4658 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں جن میں 395 کروڑ روپے نقد، 489 کروڑ روپے سے زیادہ کی شراب اور 2069 کروڑ روپے قیمت کی نشلی اشیا شامل ہیں۔ کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی فنڈنگ کے علاوہ بلیک منی استعمال انتخاب میں یکساں مواقع کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ ضبطی لالچ اور بدعنوانی سے پاک لوک سبھا انتخاب کرانے اور یکساں مواقع یقینی بنانے کے عزم کا اہم جز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں گجرات، پنجاب، منی پور، ناگالینڈ، تریپورہ اور میزورم میں انتخابات کے دوران بڑی مقدار میں ضبطی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے گزشتہ ماہ عام انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے ’منی پاور‘ کو ایک اہم چیلنج بتایا تھا، اس لیے ہر طرح کی سرگرمی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس درمیان انتخابی تشہیر میں سیاسی لیڈروں کی مدد کرتے پائے گئے تقریباً 106 سرکاری افسران کے خلاف اس نے سخت کارروائی بھی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...