غیرقانونی ڈرونس کو پکڑنے عقابوں کا استعمال، ملک کا پہلا ایگل اسکواڈ، تلنگانہ پولیس کا کارنامہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th March 2024, 3:25 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 14/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) تلنگانہ میں پولیس نے عقابوں کے اسکواڈس کو تربیت دی ہے تاکہ غیر قانونی طورپر اڑائے جانے والے ڈرونس کو ان عقابوں کے ذریعہ پکڑاجاسکے۔اس کو ایگل اسکواڈ کا نام دیاگیا ہے۔ تربیت کے بعد ان عقابوں کی جانب سے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیاگیاجس کی ویڈیو جاری کی گئی۔

پیشہ وروں کی جانب سے تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی تھی۔تین عقابوں نے تلنگانہ پولیس کے اعلی عہدیداروں بشمول ڈی جی پی کی موجودگی میں فضا میں اڑنے والے ان ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔اس قدم کا مقصد اہم ترین شخصیات کے دورہ اور عوامی پروگراموں کے دوران غیرقانونی ڈرونس کو روکنا اور ان عقابوں کے ذریعہ پکڑنا ہے۔

تلنگانہ پولیس کا عقابی اسکواڈہندوستان کا پہلا اوردنیا کا دوسرا اسکواڈ ہے۔پہلا اسکواڈ نیدرلینڈمیں بنایاگیا تھاتاکہ ڈرونس کے خطرات سے نمٹاجاسکے۔دو عقاب جن کی عمر دو سال ہے کو کسی بھی شئے پر نگرانی اور اس کو پکڑنے کی کامیاب تربیت دی گئی۔

ساتھ ہی ایک عقاب کو ہائی کوالٹی امیجنگ کے سروے لینس کیمرے سے مربوط کیاگیا۔ان عقابوں کو روزانہ کئی گھنٹوں کی تربیت دی گئی جس کے نتیجہ میں یہ اسکواڈ ڈرونس کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔تلنگانہ پولیس میں ایگل اسکواڈ یونٹ کے قیام کیلئے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے تاکہ ڈرونس کے خطرہ سے نمٹاجاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پوری میں جھٹکا، اُمیدوار نے اپنا نام واپس لیا، سچریتا موہنتی نے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی سے فنڈ نہ ملنے کی شکایت کی

سورت اور اندور کے بعد اب کانگریس کو ادیشہ میں جھٹکا لگاہے جہاںپوری پارلیمانی  حلقے سے بی جےپی کے امیدوارسمبت پاترا کے مد مقابل اتاری گئیں سچریتا موہنتی  نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ انہوں  نے  پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ ​​سے انکار کئے جانے کے بعد اپنا ٹکٹ ...

وہ آئین تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوگا: ادھو ٹھاکرے

  شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو نہ صرف ہم، ہماری پارٹی بلکہ پورا ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی ’نوکر‘ بن گئی ہیں۔ 4 جون کو نتائج کے بعد میری پارٹی کے لوگوں کو ہراساں ...

ہماری حکومت آئی تو صرف ذات پر مبنی مردم شماری ہی نہیں بلکہ معاشی سروے بھی ہوگا: راہل گاندھیکانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ذات پرمبنی مردم شماری اور معاشی سروے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ذات پرمبنی مردم شماری اور معاشی سروے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے کے بعد صرف ذات پر مبنی مردم شماری ہی نہیں بلکہ معاشی سروے بھی ہوگا جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کس کے پاس کتنی دولت ہے۔ ملک کی 90 فیصد آبادی کو اپنی ...

سندیش کھلی کے اسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے اندر کتنی گندگی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو "بنگال مخالف" قرار دیا اور اس پر "ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش" کرنے کا الزام لگایا۔ممتا بنرجی  کے تبصرے سندیش کھلی واقعہ پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کیے گئے مبینہ اسٹنگ ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو ...