آبدوز تنازع: فرانس کا امریکہ اور آسٹریلیا پر جھوٹ بولنے، دوغلے پن کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 11:59 AM | عالمی خبریں |

پیرس،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا پر نئے سکیورٹی معاہدے کے حوالے سے پیدا ہوانے والے بحران میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔برطانیہ، امریکہ اور اورآسٹریلیا کے درمیان طے پانے والے نئے سکیورٹی معاہدے کے تحت امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا کو جوہری ایندھن سے لیس آبدوزیں بنانے اور تعینات کرنے کی صلاحیت کی ٹیکنالوجی فراہم کریں گے۔اس معاہدے کی وجہ سے آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے ساتھ کیا گیا آبدوزوں کی خریداری کا اربوں ڈالرز کا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا اس بحران کے دوران جھوٹ بولا گیا، دوغلے پن کا مظاہرہ، اعتماد کو ٹھیس اور توہین کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سنگین بحران ابھی جاری ہے۔

خیال رہے مذکورہ معاہدے پر فرانس نے احتجاجاً امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا ہے۔فرانسیسی وزیرخارجہ کی فرانس 24 ٹیلی ویڑن سے گفتگو سے اندازہ ہورہا ہے کہ فرانس اس وقت کسی بھی طرح اس بحران کی شدت کو کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔انٹرویو کے دوران وزیرخارجہ نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال کی۔انہوں نے امریکہ اور آسٹریلیا سے سفیروں کو وپس بلانے کے غیرمعمولی فیصلے کو بہت ہی علامتی عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا کہ ہم کتنے ناراض ہیں۔خیال رہے فرانس نے دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا ہے۔ جب فرانسیسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ فرانس نے برطانیہ سے اپنا سفیر کیوں واپس نہیں بلایا جب کہ برطانیہ بھی مذکورہ معاہے کا حصہ ہے تو انہوں نے انتہائی سخت جواب دیا۔ہم نے واشنگٹن اور کینبرا سے سفیر حالات کا جائزہ لینے کے لیے واپس بلایا ہے۔۔ برطانیہ سے واپس بلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ان کے ’مستقل مفاد پرستی‘ کو جانتے ہیں۔ اس پورے ایشو میں برطانیہ کی حیثیت ایک طرح سے تیسرے پہیے کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔