سری لنکا چرچ بم بلاسٹ میں ڈرگ مافیاکا ہاتھ ہے۔ صدر سیری سینا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 12:45 PM | عالمی خبریں |

کولمبو 16/جولائی (ایس ا و نیوز) انگریزی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر مائتھری پالا سیری سینا نے کہا ہے کہ عیسائی تہوار ایسٹر کے موقع پر چرچ کے اندر جو ہولناک بم دھماکے ہوئے تھے اس کے پیچھے بین الاقوامی ڈرگ مافیاکاہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ان بم دھماکوں اور ہلاکتوں کے لئے’اسلامی دہشت گردوں‘کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔اس وقت سری لنکا میں ملک گیر سطح پرمنشیات فروشوں کے خلاف انسدادی مہم چلائی جارہی ہے اور سری لنکا کے صدر سیری سینا منشیات فروشوں کے لئے سزائے موت کا قانون لانے پر غور کررہے ہیں۔

سری لنکا کے حکام نے ایسٹر کے موقع پر چرچ اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں اوراس سے ہونے والی 258افراد کی موت کے لئے نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے) کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ بعد میں اسلامک اسٹیٹ نامی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ دار قبول بھی کی تھی۔بم دھماکوں کے دوسرے ہی دن سری لنکاکے صدر سیری سینا کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروپس ان حملوں کے لئے ذمہ دار ہیں۔

 لیکن پیر کے دن صدر سیری سیناکے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے”انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کی سازش کا نتیجہ تھے۔منشیات فروشی کے دولتمندتاجروں نے میری ذلیل کرنے اور میری طرف سے چلائی جارہی منشیات مخالف مہم کو ناکام کرنے کے لئے ایسا کیا تھا۔لیکن میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔“

یاد رہے کہ سری لنکاکی مخلوط حکومت میں اس بات کی کوشش ہورہی ہے کہ سری لنکا کے قانون سے سزائے موت کو ختم کردیا جائے۔جبکہ 1976 سے قانونی طور پر اس سزا کو التوا میں رکھا گیا ہے۔سری لنکا کے وزیر اعظم نے رانیل وکرمے سنگھے کے ترجمان سدرشنا گنا وردھنانے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے صدر سیری سینا کے تازہ بیان او ردعوے کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ”پولیس نے دو ہفتوں کے اندر ہی اپنی تفتیش مکمل کردی تھی۔اس میں کہیں بھی منشیات فروشوں کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔ ہمارے پاس تحقیقات کرنے والوں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے بجائے عدل وانصاف کرنے میں سرعت لانے سے ہی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے میں کامیابی ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔