بھٹکل میں رانی چینّا بھیرادیوی کے کارناموں کے تعلق سے سمپوزیم

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2024, 7:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 / جنوری (ایس او نیوز) شہر کے گرو سدھیندرا کالج میں رانی چینّا بھیرادیوی کے کارناموں سے متعلق ایک سمپوزیم اور مقامی تاریخ کے حوالے سے نمائش کے ساتھ کتاب میلہ کا اہتمام کیا گیا ۔
    
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے ہوئے مشہور مصنف اور چینّا بھیرادیوی ناول کے خالق ڈاکٹر گجانن شرما نے کہا " علاقائی تاریخ سے طالب علموں تک آگاہ کرنے کا کام ہونا چاہیے ۔ تاریخ ماضی کے سچے واقعات کا خزانہ  ہوتا ہے ۔ اس کو نتیجہ خیز انداز میں جب بچوں کے سامنے رکھا جاتا ہے تو یہ بات ان کے دل و دماغ تک پہنچنا ممکن ہو جاتا ہے ۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ چینّا بھیرادیوی کو اپنے لئے ایک محرک اور اعلیٰ کام کی طرف ترغیب دلانے والی شخصیت کے طور پر دیکھیں ۔"
    
پروگرام کے افتتاح کار تاریخ دان ڈاکٹر لکشمیش ہیگڈے سوندا نے کہا کہ " تاریخ کبھی بھی جامد نہیں رہتی ۔ 'چینّا بھیرادیوی کے کارنامے' گجانن شرما کی طرف سے تاریخی حقائق سے کوئی انحراف کیے بغیر لکھا گیا ناول ہے ۔" انہوں نے علاقائی تاریخ سے متعلق طلبا کے اندر دلچسپی اور کشش پیدا کرنے کے لئے اس طرح کا منفرد پروگرام منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ کی ستائش کی ۔


    
بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائیک نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری ڈگریوں کی طرح آرٹس کی ڈگریاں بھی اہمیت رکھتی ہیں ۔ ان طلبا کے لئے بھی زندگی میں بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔

'چینا بھیرادیوی' ناول کے تعلق سے مشہور ادیب سنتوش کمار مہیندلے، ویویک ہنس اخبار کے ایڈیٹر رگھو وی، مشہور صحافی گریش اکّی، ہوناور کے گورَو کلیانپور، مشہور ایکٹر - ڈائرکٹر رمیش اروند اور دیگر معززین نے ستائشی کلمات کا اظہار کرنے والے ویڈیو کلپس پیش کیے ۔ 
    
اس موقع پر پرنسپال شریناتھ پائی نے افتتاحی خطاب کیا اور پروگرام منعقد کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالی ۔ بی اے ، بی بی اے سیکشن کے پرنسپال وشواناتھ بھٹ نے مہمانوں کا تعارف کیا ۔ لیکچرار شانتا رائے گونڈا نے استقبالیہ خطاب کیا اور آنند دیواڈیگا نے شکریہ ادا کیا ۔ 
    
بی اے سیکشن کے طالب علم کپل بھٹ نے مقامی تاریخی مقامات کے دورہ اور کتاب کے مطالعہ کے بارے میں اپنی اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔ دیویا پی نے پروگرام کی نظامت کی ۔ ڈاکٹر گجانن شرما اور ڈاکٹر لکشمیش ہیگڈے نے سمپوزیم کے دوران اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئے ۔ 
    
رانی چینّا بھیرادیوی کی تاریخ سے تعلق رکھنے والی نمائش اور کتاب میلہ ملاحظہ کرنے کے بعد حاضرین نے مسرت اور ستائش کا اظہار کیا ۔ 

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی منیجر راجیش نائیک اور ٹرسٹی رمیش کھاروی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔