پہلی عالمی جنگ کی صدی تقریب میں ٹرمپ کی شرکت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:22 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونالڈ جمعے کی علی الصبح دورۂ یورپ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اور درجنوں دیگر عالمی سربراہان ’آرمزٹائس‘ معاہدے کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے، جس کے نتیجے میں پہلی عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔وہ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب امریکہ اور اس کے کئی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ فرانسیسی صدر امانوئیل مکخواں نے متنبہ کیا ہے کہ اِس وقت جغرافیائی اور سیاسی ماحول اْسی نوعیت کا ہے جو عالمی لڑائیوں سے پہلے کے ادوار سے مماثلت رکھتا ہے۔اتوار کے روز ’آرمزٹائس‘ معاہدے کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات سے قبل اس ہفتے، مکخواں نے فرانس کے مشرق اور شمال میں واقع میدان جنگ کی یادگار کا دورہ کیا۔ صدر مکخواں نے یورپ کو درپیش خدشات کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ براعظم کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی فوج تشکیل دے۔مکخواں نے فرانس کے ’یونین ون ریڈیو اسٹیشن‘ کو بتایا کہ ’’ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم چین، روس یہاں تک کہ امریکہ کے خلاف اپنا تحفظ کریں۔ جب میں صدر ٹرمپ کو اسلحہ ترک کرنے کے معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، جو سمجھوتا اْس وقت کیا گیا تھا جب 1980 کی دہائی میں یورپ پر اثرانداز ہونے والا میزائل بحران درپیش تھا، اس کا شکار کون بنے گا؟ یورپ اور اْس کی سلامتی‘‘۔فرانسیسی اہلکاروں نے کہا ہے کہ حالیہ وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کا اثر امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نہیں پڑے گا۔امریکی صدر ہفتے کے روز مکخواں سے مذاکرات کریں گے۔ابھی یہ واضح نہیں آیا ٹرمپ اور اْن کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے مابین ملاقات ہوگی یا نہیں۔بعدازاں، ڈونالڈ ٹرمپ ’بلوووڈ‘ کا دورہ کریں گے، جو جنگ عظیم یکم کے دوران امریکہ کی جانب سے لڑی گئی سنگین لڑائی کا میدان جنگ تھا۔ اِس لڑائی میں جرمن فوج کے حملے کے نتیجے میں 1800 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ زیادہ تر معرکہ زور بازو سے لڑا گیا۔ تین ہفتے سے زیادہ عرصے کی اس لڑائی میں امریکی فوجوں نے 26 جون، 1918 میں بلوووڈ کو فتح کیا۔ تاریخ داں، ژاں مشل اسٹیگ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی بہادری مثالی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...