امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th March 2020, 9:13 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن /14مارچ (آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔ صدر ٹرمپ کچھ روز قبل ایک برازیلین عہدے دار کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ریاست فلوریڈا کے ایک نجی کلب میں برازیلین صدر کے پریس سیکریٹری فابیو وائنگارٹین کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی۔ فابیو وائنگارٹین میں بعد ازاں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔صدر ٹرمپ اس سے قبل متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کا خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا ارادہ ہے۔ صدر ٹرمپ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز نہیں کر رہے تھے۔البتہ جمعے کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں انہوں نے امریکہ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ وہیں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ یورپ سے آنے والے امریکیوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ تصاویر میں ایک ایسے شخص کے ساتھ موجود تھے جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ کیسے مختلف ہے؟صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کہیں باہر سے نہیں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ ایک تصویر لی اور میں صرف چند سیکنڈز کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون تھے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے برازیل کے صدر کے ساتھ وقت گزارا۔ ان کے بقول میں ان کے ساتھ دو گھنٹے تک بیٹھا رہا تھا۔ لیکن ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں اپنا ٹیسٹ کرانے نہیں جاؤں گا۔امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہو سکتا ہے کہ میں جاؤ ں اور شاید نہ بھی جاؤ ں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنا ٹیسٹ کرانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم شیڈول ترتیب دے رہے ہیں اور میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ بہت جلد کراؤں گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔