ڈی جے ہلی، کے جی ہلی معاملہ: کانگریس نے مسلمانوں کے ساتھ دھو کہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 1:36 PM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو،10/اکتوبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)کانگریس لیڈروں نے اس وقت کی بی جے پی حکومت کی جانب سے ڈی جے ہلی، کے جی ہلی فسادات کے واقعات کی تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی کمیٹی کو مکمل طور پر مسترد کردیا تھا۔ کانگریس نے اس کمیٹی پر الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے اس کے سیاسی مفادات پر رپورٹ تیار کرنے کیلئے یہ کمیٹی بنائی تھی۔ لیکن آج سدارامیا کی کانگریس حکومت نے اسی کمیٹی کی رپورٹ کو قبول کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری بی آر بھاسکر پرساد نے بنگلور میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کانگریس حکومت کے سامنے مذکورہ سوالات رکھے اور سوال کیا کہ کانگریس نے اب کس میعار پر اس کمیٹی کی رپورٹ کو قبول کیا ہے جس پر اس نے شک، تنقید اور کھل کر مخالفت کی تھی؟۔

اسمبلی انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی نے پلکیشی نگر کے ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر اس کا امیدوار جیت جاتا ہے تو وہ ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی کیسوں میں گرفتار بے قصور مسلم نوجوانوں کو جیل سے رہا کرے گی۔ لیکن ان سب باتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اب کانگریس حکومت نے فرقہ پرست بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو دانستہ طور پر پھنسانے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر قائم کردہ انکوائری کمیٹی اور اس کی رپورٹ کو قبول کرکے مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔  ایس ڈی پی آئی ریاستی جنر ل سکریٹری بھاسکر پرساد نے الزام لگایا کہ یہ صرف کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی کیس تک ہی محدود نہیں ہے، کانگریس پوری ریاست میں مسلم کمیونٹی کو دھوکہ دے رہی ہے۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ایک اور ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ اس وقت کی فرقہ پرست بی جے پی حکومت نے ہبلی فسادات اور دیگر فسادات میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر پھنسایا اور گرفتار کیا۔ جو لوگ فسادات کے دوران علاقے میں موجود نہیں تھے انہیں بھی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے اور ان پر یو اے پی اے جیسے سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ اسی میں ایس ڈی پی آئی لیڈر شریف کو بھی پھنسایا گیا ہے۔ کانگریس نے بیدر اور دیگر مقامات پر اسمبلی انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسے معاملات میں بے قصور لوگوں کے خلاف درج مقدمات واپس لے گی۔ لیکن کانگریس آج اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ افسر کوڈلی پیٹ نے برہمی کا اظہار کیا کہ اس سے کانگریس پارٹی کی جعلی مسلم محبت ظاہر ہوتی ہے۔پریس کانفرنس میں ریاستی کمیٹی کے رکن مجاہد پاشا، بنگلور شمالی ضلع کے صدر ایڈوکیٹ وسیم احمد اور پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج ریاض کڈا،مبو موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...