اُتر کنڑا میں ہائی وے توسیعی کام کو ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے قرار دیا غیر معیاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th March 2024, 6:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 12 / مارچ (ایس او نیوز) وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ ، اندرونی نقل و حمل اور ضلع انچارج  وزیر منکال وئیدیا نے  ضلع اتر کنڑا میں چل رہے نیشنل ہائی وے توسیعی کام کو انتہائی غیر معیاری قرار دیتے ہوئے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا ۔

    ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ کے ڈی پی میٹنگ میں بولتے ہوئے انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے افسران پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ضلع میں شاہراہ کے کسی بھِی  مقام پر ہو رہے توسیعی کام میں کوئی معیار نظر نہیں آتا ۔ اس کی وجہ سے پیش آ رہے حادثات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے لائٹ لگانے کے لئے کئی بار کہنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو رہا ہے ۔ حادثات میں کئی لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں ۔ اس کے لئے تم لوگ ہی پوری طرح ذمہ دار ہو ۔

    منکال نے کہا کہ ضلع میں کرناٹکا پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن (کے پی ٹی سی ایل) کی طرف سے تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہو رہا ہے ، لیکن افسران کو اس کے بارے میں درست معلومات ہی نہیں ہے ۔ یہ تمام کام کس درجے میں  ہیں اس کا جائزہ لینے کے لئے پندرہ دن میں ایک مرتبہ میٹنگ منعقد کی جائے اور متعینہ مدت کے اندر ان منصوبوں کو پورا کریں اور عوام کو 24 گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کریں ۔ پوری ریاست کی ضرورت کی تقریباً 22 فیصد بجلی ہمارے ضلع سے فراہم کی جاتی ہے ، اس لئے ہمارے ضلع کے عوام کے لئے بجلی کی قلت نہیں ہونی چاہیے ۔ 

    اس کے علاوہ وزیر موصوف نے سرکاری افسران کو ریاستی حکومت کی گارنٹیوں کے تعلق سے ضلع اور تعلقہ سطح پر اجلاس منعقد کرکے عوام کو آگاہ کرنے اور گارنٹی کا فائدہ پہنچانے  اور نہ پہنچنے والوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع میں بندر بخار کے معاملات اور اس سے متاثرہ افراد کو راحت رسانی، پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے تعلق سے اقدامات، ماہی گیروں کو ہرجانہ ادا کرنے کی اسکیموں میں مزید اضافہ جیسے مختلف معاملات پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی ۔ منکال وئیدیا نے  کیمس اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی کا لنگڑا بہانہ بنا کر مریضوں کو مشکل میں نہ ڈالنے کا  بھی مشورہ دیا ۔ اسی طرح  امسال ایس ایس ایل سی امتحانات کے بہترین نتائج لانے کے لئے محکمہ تعلیمات کے افسران کو ترغیب دی اور کہا کہ امسال ضلع کو ریاستی سطح پر کم از کم تیسرا مقام تو ملنا چاہیے ۔  

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...