اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر کا منڈگوڈ کے تبت کیمپ کا دورہ : کرونا وائر س کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2020, 5:11 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ  :10؍فروری(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کی تبت کیمپ میں  کرونا وائرس کے متعلق بیداری پیدا کرنے کےلئے اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے کیمپ کا دورہ کرتےہوئے مختلف اسپتالوں کا جائزہ لیا۔

ڈی ٹی آر اسپتال ، لوپسلنگ اسپتال ، گجانگ میڈیکل سوسائٹی سمیت کئی اسپتالوں کا دورہ کرتےہوئے وہاں کے میڈیکل آفیسروں اور ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ اور کرونا وائرس کے متعلق عوام میں  بیداری پیدا کرنے کی ہدایات دیں۔ اسی طرح انہوں نے بودھ مٹھوں کے بکشوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی طرف سے عوام میں کرونا وائرس کے متعلق بیداری پیدا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے پیشگی اقدامات کے طورپر غیر ضروری سفر و سیاحت نہ کرنے کی بات کہی۔ مقامی میڈیکل آفیسروں نے ضلع میڈیکل افسر کو جاناکاری دی  کہ ابھی تک کوئی بیرونی ملک سے یہاں نہیں آئے ہیں۔ اس موقع پر تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایچ ایف انگل ، تعلیمی میڈیکل افسر شری شئیل پٹن شٹی ، معاون این ایچ ہیرے مٹھ وغیرہ ضلع میڈیکل آفیسر اشوک کمار کے ساتھ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...