کیا بھٹکل میں ہنی ٹریپ کے ملزمین نے پریمی جوڑیوں کو بھی لوٹا تھا ؟ تفتیش کے دوران کچھ نئے انکشافات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2023, 1:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 / (ایس او نیوز) بھٹکل میں ایک دکاندار کو 'ہنی ٹریپ' کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنسانے اور لوٹنے کا جو واقعہ سامنے آیا ہے، اس معاملے میں گرفتارملزمین مرتضیٰ اور رضوان کے تعلق سے کچھ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ پچھلے کچھ مہینے قبل ان لوگوں نے ایلوڈی کوور گرام پنچایت کے ہوئلمڑی ساحل پر تنہائی میں وقت گزارنے والی ایک پریمی جوڑی کو ڈرانے اور دھمکانے کے ساتھ ان کے زیور وغیرہ لوٹنے کے بعد موبائل میں ان دونوں کی ویڈیو کلپ بھی بنائی تھی اور سوشیل میڈیا پر یہ کلپ وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں وہاں سے بھگایا تھا۔ اس خبر میں کتنی سچائی ہے، پریمی جوڑی کون تھی اوراس کے بعد کیا کچھ ہوا یہ ساری  تفصیل اور حقائق پولیس تفتیش کے دوران سامنے آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ملزمین کے تعلق سے یہ بات بھی سننے میں آرہی ہے کہ یہ لوگ مویشی چرانے، گانجہ نوشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی ٹیم اس پہلو سے بھی  تفتیش کر رہی ہے۔

ہنی ٹریپنگ کے لئے استعمال کی گئی  پورورگا کی ہی رہنے والی مفرور دو عورتوں کو پولیس شدت کے ساتھ تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک عورت کا سسرالی گھر سرسی میں ہے ۔ لیکن اس کی تلاش میں پولیس جب سرسی پہنچی تو وہاں گھر پر تالا لگا تھا اور گھر والے فرار ہوچکے تھے ۔ 

اس معاملے میں ملزم دوسری عورت کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ سداپور کے کانسور میں رہتی ہے۔ پولیس کی ٹیم اس عورت کو گرفتار کرنے کے لئے کانسور بھی پہنچی تھی مگر ملزمہ وہاں سے فرار ہو چکی تھی۔ اس عورت کے بارے میں پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا ہے وہ اس معاملے کے ایک ملزم کی بہن ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ ملزم  ہنی ٹریپنگ  کے لئے اپنی بہن کو ہی چارہ کے طورپراستعمال کرتا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی تفتیش بڑی سرعت کے ساتھ جاری ہے اور مفرور دونوں عورتوں کی گرفتاری کے بعد ہنی ٹریپنگ اور دیگرغیرقانونی سرگرمیاں انجام دینے والی اس ٹولی کے تعلق سے مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔