کمٹہ ایم ایل اے دینکر شیٹی کے ہتک آمیز بیان پرسرسی میں صحافیوں نے دیا وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2020, 12:22 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،15/اگست(ایس اونیوز) کمٹہ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران وہاں کے ایم ایل اے دینکر شیٹی نے صحافیوں کے خلاف بڑے ہی ہتک آمیز انداز میں بات کی تھی۔ اس پر اپنااعتراض اور سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جانب سے سرسی میں اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کمٹہ کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی نے اپنے منصب کے وقار کو بالائے طاق رکھ کر ضلع شمالی کینرا کے صحافیوں کے تعلق سے ایسا ہلکا اور ہتک آمیز تبصرہ کیا ہے جس سے سماج میں صحافیو ں کی شخصیت اور امیج خراب ہوتی ہے۔ جب کہ صحافت کے پیشے سے وابستہ افراد سماج اور انتظامیہ کے اندر موجود ناموافق حالات کے باوجود اپنا فرض منصبی نبھانے میں پوری طرح مشغول ہیں۔اس قسم کے بیانات سے ایک طرف صحافیوں کے وقار اور عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ دوسری طرف عوام کو صحافیوں کے تعلق سے ایک غلط پیغام بھی جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ پیدا ہونے کی بھی نوبت آ سکتی ہے۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک ذمہ دارانہ منصب پر فائز رکن اسمبلی کے بیان کے تعلق سے حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور ایسے بیانات پر روک لگانے کے علاوہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ضلع شمالی کینرا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ، ریاستی کمیٹی کے رکن جی سبرایا بھٹ، ضلع سیکریٹری نرسمہا اڈی، اراکین  کمیٹی کرشنا موتور، گنیش ہیگڈے، یشونت نائک، راجیندرا ہیگڈے، سنتوش، شیو پرساد، راجو، سندیش، روی ہیگڈے، گرو شاستری، مادیو ا نائک اور دیگر صحافی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔