افغانستان میں چند ماہ کے دوران امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار سے کم کردی جائیگی، امریکی وزیر دفاع

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 7:43 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،10 /اگست (آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع  مارک ایسپر نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کو نومبر کے اختتام تک کم از کم 5ہزارتک کم کر دیا جائیگا۔ایسپر نے  فاکس نیوز کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  ہم نومبر کے آخر تک یہ تعداد 5 ہزار سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کانگریس کو بریف کرنا پڑے گا،دیکھتے ہیں کہ کیا صورتحال بنتی ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں افواج میں کمی لانے کا انکشاف کیا تھا۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ نومبر کے اوائل میں صدارتی انتخابات  کے دن تک افغانستان میں کتنے امریکی فوجی ہوں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ شاید 4 ہزار سے 5 ہزار کے درمیان ہوں۔پینٹاگان نے جولائی کے وسط میں کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی فورسز کی سطح  8 ہزار کے درمیان برقرار رکھے گا  تاکہ فروری کے آخر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پائے گئے سمجھوتے کی شرائط پر عمل کیا جاسکے۔اس معاہدے کے مطابق امریکہ 135 دنوں کے اندر 13 جولائی تک افغانستان میں اپنی فورسز کی تعداد 8 ہزار 6سو تک کم کردے گا۔اس معاہدے میں یہ بات بھی طے پائی تھی کہ اگر طالبان نے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ اپنے روابط منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کیا تو امریکہ مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا کردے گا۔افغانستان پر امریکی حملے کے باعث عام شہریوں، افغان سیکورٹی فورسز، طالبان فورسز، اور امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ سے زائد لوگ مارے گئے ہیں۔ ٹرمپ افغانستان سے مکمل انخلا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔