پی یو سی دوم امتحانات ؛ یکم مارچ سے 22 مارچ تک ؛ ڈیجیٹیل واچ اور موبائل پر پابندی؛ ضلع اتر کنڑا سے 14,401 طلبہ ہوں گے شریک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th February 2024, 2:46 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 28 / فروری (ایس او نیوز) یکم مارچ سے شروع ہونے والے پی یو سی سال دوم کے متحانات میں امسال ضلع شمالی کینرا سے جملہ 14,401 طلبہ شریک ہونگے ۔      ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے پی یو سی سے متعلقہ محکمہ تعلیمات کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ ضلع میں 31 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں انہوں نے  محکمہ تعلیمات پی یو سی کے افسران کو ہدایت دی کہ  امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے تمام ضروری کارروائیاں پوری کرلی جائیں ۔

    ڈی سی نے بتایا کہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی بات یا حرکت روکنے کے لئے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ  اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ  طلبہ کے ساتھ ساتھ  امتحانی مرکز سے متعلقہ افسران اور  اہلکاروں وغیرہ کوبھی ا سمارٹ واچ اور موبائل فون سمیت کسی بھی قسم کی الیکٹرانک اشیاء اپنے ساتھ امتحان گاہ میں نہ لے جائیں۔ اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔ڈی سی نے  اس تعلق سے تمام طلبہ، والدین اور افسران و اہلکاروں کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

    انہوں نے افسران کو بتایا کہ امتحانی مرکز میں طلبہ کے لئے روشنی، پینے کا پانی، بیت الخلاء وغیرہ جیسی تمام بنیادی سہولتیں دستیاب رہنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں سے امتحانی مرکز میں آنے والے طلبہ کے لئے بروقت امتحان گاہ پہنچنے کے لئے بسوں کا مناسب انتظام کیا جائے، اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔ 

    ڈی سی نے بتایا کہ سرکاری بسوں میں طلبہ کے لئے ہال ٹکٹ دکھانے پر مفت سفر کرنے کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ پرائیویسی کے نطقہ نظر سے میڈیا والوں کو امتحان گاہ کے اندر داخل ہونے اور فوٹو/ویڈیو گرافی کرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے افسران سے کہا کہ طلبہ کی صحت سے متعلق مسائل سے نپٹنے کے لئے امتحان گاہ کے احاطے میں فرسٹ ایڈ کٹ کے ساتھ محکمہ صحت کے عملہ کو تعینات کیا جائے  ۔ 

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امتحانی مرکز کے اطراف 200 میٹر تک کے احاطے میں دفعہ 144 نافذ رہے گی  اور اطراف میں زیراکس کی تمام دکانیں بند رکھنا لازمی ہوگا ۔ امتحان کی مدت کے دوران طلبہ یا والدین کو الجھن میں ڈالنے والی کسی بھی قسم کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔