آدتیہ ناتھ کی کابینہ سے مستعفی ہوتے ہی سوامی پرساد موریا کے خلاف جاری ہوا گرفتاری وارنٹ؛ سات سال پرانا ہے کیس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2022, 12:08 AM | ملکی خبریں |

سلطان پور12 جنوری (ایس او نیوز) یوگی کابینہ سے استعفیٰ دینے  اور بی جے پی  کو الوداع کرنے کے ایک ہی دن بعد سوامی پرساد موریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے اور سلطان پور عدالت نے انہیں 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جذبات مشتعل کرنے کے ایک سات سال پرانے معاملے میں سوامی پرساد موریا کے خلاف یہ کارروائی ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2014 میں دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں موریہ کوبدھ کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا، جب وہ حاضر نہیں ہوئے تو ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ (ایم پی/ایم ایل اے عدالت) نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا اور 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کو مانیں تو سوامی پرساد موریا کے خلاف  گرفتاری کا یہ نیا وارنٹ نہیں ہے۔ وارنٹ پہلے سے ہی جاری تھا لیکن موریا نے ہائی کورٹ سے 2016 سے اسٹے لے رکھا تھا۔ گزشتہ 6 جنوری کو عدالت نے انہیں 12 جنوری کوعدالت میں حاضر ہونے کے لئے کہا تھا لیکن آج 12 جنوری کو وہ حاضر نہیں ہوئے تو گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...