ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2024, 12:49 AM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی 18 / مارچ (ایس او نیوز) ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے  بھٹکل پولس کی مدد سےگرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار(42)، کالگونڈا تکا رام سرنائک(38)، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ (42)  اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے والے عبدالحنان محمد جعفر (38)کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس معاملے کا ایک اور ملزم ابھی مفرور ہے ۔

    پولیس نے ملزمین کے قبضے سے اغوا کے لئے استعمال کی گئی 2 کاریں، پانچ موبائل فون اور 35  ہزار روپے ضبط کیے ہیں ۔ 

    ڈانڈیلی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق ڈانڈیلی کے بھرت گائیکواڈ کو ملزمین نے منگلورو کرایے پر کار لے جانے کے لئے اپنے ساتھ بلایا تھا اور اس کے بعد کے سی سرکل سے اس کو کار میں اغوا کرکے مار پیٹ کرنے کے بعد اس کے گھر والوں کو فون کرکے اس کی رہائی کے لئے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔ تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں بھرت کو جان سے مارنے کی دھمکی  دی گئی تھی ۔

    ڈانڈیلی ٹاون پولیس اور بھٹکل دیہی پولیس نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے واردات پیش آنے کے 18 گھنٹے کے اندر اغوا کیے گئے شخص کو بچانے کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی  ہے۔

    ضلع ایس پی وشنو وردھن، ایڈیشنل ایس پی جئے کمار کے علاوہ ڈانڈیلی ڈی وائی ایس پی شیوانندا مدرکھنڈی کی رہنمائی اور ڈانڈیلی سی پی آئی بھیمنّا ایم سوری کی قیادت میں پی ایس آئی رویندرا برادر، آئی آر گڈیکر و عملہ کے علاوہ بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر چندن گوپال اور ان کی ٹیم نے اغوا شدہ شخص کی رہائی اور ملزمین کی گرفتاری میں حصہ لیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔