بھٹکل میں کل سے لاک ڈاون میں چھوٹ کے دوران چھتری، رین کوٹ اور رینی شوز چپل کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت؛ رابطہ ہال میں بھی دیا جائے گا کورونا ٹیکہ؛ این آر آئیز والوں کے لئے راحت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th June 2021, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :6؍جون(ایس اؤ نیوز)کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی  7جون سے 14جون تک توسیع کئے جانے کے بعد کووڈ گائیڈ لائنس کے مطابق اترکنڑا ضلع انتظامیہ کی طرف سے  بعض ضروری اشیاء کو منظوری دیتے ہوئے بارش کے موسم کے لئے چھتری، رین کوٹ اور چپل کی  دکانوں کوکھولنے کی  اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح بیرونی ممالک جانے والوں کے لئے رابطہ ہال (نوائط کالونی)  میں خصوصی طورپر کووڈ ٹیکہ لگانےکا انتظام کیاگیا ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اے سی ممتادیوی نے بتایاکہ حسب معمول پیر، منگل ، بدھ اور جمعرات کو صبح 8بجے سے 12بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ چونکہ اس وقت بارش کا موسم ہے جس کے تحت عوام کو چھتری، رین کوٹ، رینی شوز، چپل کی ضرورت ہوتی ہے اس کو دیکھتےہوئے متعلقہ دکانوں کو بھی کھولنےکی منظوری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر کووڈ گائیڈلائنس پر سختی سے عمل کرنے کی بات کہتےہوئے اے  سی نےکہاکہ  سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ بقیہ دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ترجیحات کی بنیاد پر ٹیکہ کا انتظام :اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر  اور ضلع پنچایت سی ای اؤ کی ہدایات کے مطابق ضلع میں کووڈ ٹیکہ کاری جاری رہے گی۔ دکانداروں، دودھ بیچنے والوں ، سلون ورکرس، اخبارات کی تقسیم کرنے والے ، کورونا کنٹرول کرنے میں سرگرم این جی اوز ، سابق فوجی اورتعمیراتی مزدوروں کو کل پیر سے  تین مراکز پر ٹیکہ لگانے کا انتظام کیا گیا ہے ان شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی، 18 سال سے زائد عمر والے لوگ   ٹیکہ لگواسکیں گے۔   

انہوں نے بتایا کہ عوام کی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے بھٹکل میں   تین مراکز نوائط کالونی کا رابطہ ہال،  آسارکیری کا نچل مکی وینکٹ رمن مندر ہال  اور  منکولی کا  ناگ یکشے ہال    میں  کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم  کیا گیا  ہے ، جہاں   کورونا ویکسین دی جائے گی۔ ان تینوں مراکز میں  ویکسی نیشن کے  لئے    نوڈل آفسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

سعودی عرب، خلیجی ممالک وغیرہ کو جانےوالوں کے لئے رابطہ ہال میں خصوصی طورپر کووڈ ٹیکہ لگانے کاانتظام کیاگیا ہے۔ البتہ ان کے لئے  ضروری ہے کہ وہ بیرونی سفر کے لئے درکار ویزا اور ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔3

اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے بتایا کہ صبح نو بجے رجسٹریشن    کی کاروائی شروع ہوگی اور صبح دس بجے سے ٹیکہ لگوانے کا کام شروع ہوگا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ   اپنے  قریبی مراکز میں پہنچ کر    ویکسین لیں،   ویکسین لینے کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں ،  ماسک کا استعمال کریں اور بھیڑ  کی شکل میں جمع نہ ہوں۔ اے سی نے بتایا کہ بھٹکل کے لئے 5000 ہزار ویکسین کے ڈوز مہیا کرائے گئے ہیں۔

45 سال سے زائد عمر والوں کے لئے ٹیکہ:    بھٹکل  کے تینوں کووڈ  ویکسی نیشن مراکز میں 45 سال سے زائد عمر والوں کے لئے بھی کووڈ ٹیکہ لگوانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

ہوناور اور منکی والوں کے لئے ٹیکہ:   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے بتایا کہ منکی اور ہوناور تعلقہ کے  این آر ائیز اپنے اپنے علاقہ کے مراکز میں سفری دستاویزات بالخصوص پاسپورٹ اور ویزا دکھاکر   کورونا ٹیکہ لگواسکیں گے، اے سی نے بتایا کہ  اس تعلق سے انہوں نے  ہوناور کے ہیلتھ آفسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ این آر ائیز کو وہاں کے مراکز میں  دستاویزات دکھانے کی بنیاد پر ٹیکہ لگوائے جائیں۔

اسی طرح بھٹکل کے  گرام پنچایت،پٹن پنچایت،  میونسپالٹی  کے منتخب نمائندوں کے لئے متعلقہ حلقوں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بائیلور، مرڈیشور، بیلکے ، شرالی اور تعلقہ اسپتال کے ماتحت چلنے والے بی سی ایم ہاسٹل  میں کووڈ ٹیکہ لگواسکتےہیں۔ جالی ، ماوین کوروے اور ہیبلے کے مراکز میں بھی  45سال سے زائد عمروالے  کووڈ ٹیکہ لگوا سکیں گے۔

پریس کانفرنس میں اے سی کے ساتھ بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندرا، بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر مورتی راج بھٹ اور بھٹکل میونسپل چیف آفسر دیوراج  و دیگر اہلکار موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔