'ویکسین آنے کے باوجود کرونا کے خلاف جنگ میں ٹیسٹنگ کی اہمیت برقرار رہے گی'

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2020, 8:40 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 30/نومبر (آئی این ایس انڈیا)کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے میسر ہونے کے باوجود موذی مرض کے خلاف جنگ میں ٹیسٹنگ کی اہمیت برقرار رہے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اب ٹیسٹنگ دنیا بھر میں عام ہو چکی ہے اور یہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اہم ہتھیار کی مانند ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہینم گیبراسس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کی اہمیت اس لیے برقرار رہے گی کیوں کہ شروع میں کرونا سے بچاؤ کے لیے صحت عامہ کے ملازمین، معمر اور غیر محفوظ لوگوں کو ویکسین دی جائے گی جس کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات پھر بھی بہت زیادہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ بجائے خود بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے سب کچھ نہیں بلکہ یہ اس مرض کے خلاف کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

ان کے بقول دنیا کے ممالک کو ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ اس سے متاثرہ افراد کو الگ رکھنے کی سہولت، کلینکس میں اس کے متعلق ساز و سامان، صحتِ عامہ کے ملازمین کی حفاظت، اس مرض کے پھیلاؤ کے ذرائع تک کی تحقیق اور قرنطینہ جیسے اقدامات کو جاری رکھنا ہو گا۔

گیبراسس نے یہ بھی کہا کہ ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے بنائی جانے والی ویکسین کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے۔

ویکسین کی دستیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالمی ادارے کے حفاظتی ٹیکوں کے شعبے کی ڈائریکٹر کیتھیرین او برائین نے کہا کہ کوئی ایک ویکسین دنیا کے تمام حصوں میں ضروریات یا دستیاب نہیں ہو سکتی لہذا تمام ویکسینوں کی ضرورت ہو گی۔

مثال کے طور پر فائزر کی بنائی گئی ویکسین کو بہت سرد مقامات پر رکھنا پڑے گا اور یہ سہولت بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی میسر ہے۔ اس لیے ایسی ویکسین کی ترسیل کے لیے نئے طریقے تلاش کرنا ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔