کووڈ-19: بندروں پر ٹیسٹ شروع، نتائج مثبت

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2020, 5:05 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکا میں کووڈ-19 بیماری کے شافی علاج کے لیے ایک دوا ریمڈِسیوِ تیار کی گئی ہے۔ اس دوا کی آزمائش اب ایسے بندروں پر شروع کر دی گئی ہے، جن کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر کیا گیا تھا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بیمار بندروں میں دوا کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور انہوں نے صحتیاب ہونا شروع کر دیا ہے۔

امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ انسدادِ وائرس کی نئی دوا ریمڈِسیوِر کے جو ٹیسٹ بندروں پر کیے گئے ہیں، اُس کے مثبت کلینیکل نتائج سامنے آئے ہیں جو یقینی طور پر حوصلہ افزا ہیں۔

دوا دینے کے بعد بندروں کی بیماری میں کمی ہوئی اور بیمار بندروں کے وائرس سے متاثرہ پھیپھڑوں میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے۔ نئی دوا ریمڈِسیوِر پر تجربات امریکا کے قومی ادارے ان آئی ایچ کی نگرانی میں جاری ہیں۔

نئی دوا ریمڈِسیوِر کی باضابطہ منظوری ابھی باقی ہے۔ اس کے ابتدائی ٹیسٹ وائرس میں مبتلا ایسے مریضوں کے ایک گروپ پر بھی کیے جا چکے ہیں، جو اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اس دوا کا بنیادی کام انسانی بدن میں داخل ہو کر کووڈ-19 بیماری کے وائرس کی کسی بھی شکل کو پوری طرح ہلاک یا ختم کر دینا ہے۔

ریمڈِسیوِر کے بندروں پر تجربات سے قبل ان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو داخل کر کے بیمار کیا گیا۔ یہ 6 بندروں کا گروپ ہے جن میں یہ دوا انجیکشن یا شریانوں کے ذریعے داخل کی گئی۔ اس دوائی کی مقدار بڑھانے سے بارہ گھنٹوں کے بعد بندروں کے متاثرہ پھیپھڑوں میں بھی بہتری پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مجموعی بیماری اگلے ایک ہفتے کے دوران کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔

ریمڈِسیوِر نامی دوا ایک طبی ریسرچ کے ادارے جیلیڈ سائنسز کے محققین کی کاوش ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فوسٹر سٹی میں اس کا صدر دفتر ہے۔ جیلیڈ سائنسز بائیو فارماسیوٹیکل تحقیقی ادارہ ہے اور یہ تجارتی بنیاد پر ادویات بھی تیار کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔