کووڈٹیسٹ رپورٹ کے لئے اسپتال کے چکر نہ کاٹیں، آن لائن پر رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے: وزیر تعلیم ڈاکٹر سدھاکر
بنگلورو، 20؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم ڈاکٹر سدھا کر نے کہا کہ ریاست میں کووڈ سے متاثر مریضوں کا جلد پتہ لگانے کے لئے کووڈ ٹیسٹ کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سدھا کر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کر کے ان سے کہا ہے کہ اگر ریاست سے ہمیں کووڈ کو ختم کرنا ہے تو کووڈ ٹیسٹ میں اضافہ کرنا چاہئے اور یہ ٹیسٹ تیزی سے بھی کرنا چاہئے، جیتنے زیادہ لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اسے ہمیں کووڈ مریضوں کا پتہ لگانے میں آسانی ہوگی۔ اپنے اپنے اسپتالوں اور لیابس میں زیادہ لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کی انہوں نے اسپتالوں کے منتظمین کو ہدایات دی ہے۔اس ویڈیو کانفرنس میں کووڈ ٹیسٹ کی انچارج ڈاکٹر شالنی رجنیش نے بھی شرکت کی۔
اب آئندہ کووڈٹیسٹ کی رپورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی منتظمین کو ہدایت دی ہے۔ کووڈ ٹیسٹ کرنے والے اب اپنے ایس آر ایف شناخت کے استعمال سے اپنی کووڈ رپورٹ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ آن لائن رپورٹ کے لئے اس ویٹسائٹ پر کلک کریں: www.covidwar.karnataka.gov.in/service1