کرونا کے باعث عسکریت پسندوں کا زور بڑھ سکتا ہے: آسٹریلوی انٹیلی جنس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th June 2020, 8:54 PM | عالمی خبریں |

  واشنگٹن،10/جون (آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سکیورٹی انٹیلی جنس محکمے کے سربراہ مائیک بر گیس نے کہا ہے کہ ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا کے اکثر باشندے اپنے گھروں میں ہیں اور انٹرنیٹ کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں، اس لاک ڈاؤ ن کی وجہ سے جاسوسی، مجرمانہ سرگرمیوں اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سکیورٹی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 نے ہیکرز، مجرموں اور دہشت گردوں کو سازگار مواقع فراہم کیے ہیں۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان پر نظر رکھیں اور سیاسی طور پر فعال غیر ملکی مداخلت کاروں کا قلع قمع کریں۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عسکریت پسند گروپ آسٹریلیا میں عوام کو ورغلا رہے ہیں اور اپنے نظریات کا پرچار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ اور دوسرے آن لائن مالی لین دین کو ہیک کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں کہ غیر ملکی حکومتیں بھی کرونا وائرس کی آڑ میں حساس معلومات حاصل کر رہی ہیں۔آسٹریلیا کے ایک غیر سیاسی ادارے سے خطاب کرتے ہوئے سکیورٹی انٹیلی جنس محکمے کے سربراہ مائیک بر گیس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے انتہا پسندوں اور مجرموں کو مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ لوگ گھروں میں رہتے ہوئے ایسے گروپوں کے ساتھ آن لائن رابطے میں رہتے ہیں اور وہ لوگ اپنے انتہا پسندانہ نظریات کی تبلیغ کرتے ہیں۔ ہم کو دوسرے انٹیلی جنس اداروں سے بھی ایسی ہی اطلاعات ملی ہیں۔ برگیس نے بعض ٹیک کمپنیوں کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی کہ وہ سیکیورٹی اداروں کو معلومات حاصل کرنے کے لیے رسائی فراہم نہیں کرتے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔