کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 1:04 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،4؍اگست(ایس او نیوز) سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں سدارمیا نے خود ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے۔

سدارمیا نے خود کے کورونا انفیکشن میں مبتلا ہونے اور اسپتال میں داخل کیے جانے سے متعلق خبر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اورڈاکٹر کے مشورے پراسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو کوارنٹائن کرلیں۔"

واضح رہے کہ کورونا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی اپنے نرغے میں لے لیا ہے اور وہ بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے و رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم بھی کورونا کا شکار ہیں۔ ان کا بھی علاج چل رہا ہے اور ملاقات کرنے والوں سے احتیاطاً اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...