بنگلہ دیش میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز، 24 گھنٹوں میں 55 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 2:05 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلہ دیش میں دو ہزار سے زیادہ افراد کی موت عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہوچکی ہے۔ خیال رہے کورونا وائرس سے ملک میں پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی اور اس کے بعد مہلوکین کی تعداد دھیرےد ھیرے بڑھتی چلی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثر55 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،052 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2،738 کورونا کے نئے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب 1،62،417 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 1904 مریض مکمل طور پر صحتمند بھی ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 72،625 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔