روس کو الگ تھلگ کرنا ممکن نہیں، کوشش کرنے والے ملک اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے: صدر ولادیمیر پوتن

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 10:30 AM | عالمی خبریں |

ماسکو، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہے ممالک دراصل صرف اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر حال میں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فرسٹ یوریشین اکونومک فورم کے مکمل اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پوتن نے اپنی رائے پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنا ممکن ہوگا اور جو ایسا کرنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں وہ خود کو سب سے زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔

روسی صدر نے تذکرہ کیا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس کی حالت اس معاملے میں وقت کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ خوشحال معیشیتیں 40 سالوں میں اپنی سب سے خراب شرح مہنگائی کے ساتھ ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ یہ ایک سنگین ایشو ہے جو معاشی اور سیاسی رشتوں کے پورے نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے کئی ممالک ہیں جو ایک آزادانہ پالیسی چاہتے ہیں۔ کوئی بھی ملک اس عالمی عمل کو روکنے میں اہل نہیں ہوگا۔ اس کے لیے ضروری طاقت نہیں ہوگی اور پھر ایسا کرنے کی خواہش ختم ہو جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔