کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 3200 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2020, 5:33 PM | عالمی خبریں |

نئی دہلی،4؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) چین کےصوبہ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے مہلک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70 ممالک میں اب تک 3173 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً 92533 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں ۔ کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ وائرس یورپ کے کئی ممالک سمیت 70 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ پوری دنیا میں کورونا کے انفیکشن سے متاثر لوگوں میں سے اب تک تقریباً 50 ہزار لوگوں کو اس سے نجات دلائی گئی ہے ۔ ہندوستان میں پیر کے روز دو مزید کورونا وائرس کے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اب تک ’ كووڈ -19‘ کے پانچ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ دہلی میں ایک مریض میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔ وہ گزشتہ دنوں اٹلی سے ہوکر آئے تھا ۔

ایک دوسرے معاملے میں تلنگانہ میں ایک مریض کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جو دبئی سے واپس لوٹ کر آیا تھا ۔ دونوں کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس سے پہلے تین معاملے کیر الہ میں سامنے آئے تھے ۔ ڈبلیو ایچ او اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی ایک اور رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے بزرگوں کے بمقابلہ نوجوان نسل کے لوگ کم تعداد میں متاثرہ ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2.4 فیصد 18 سال یا اس سے کم عمر کے لوگ متاثر تھے ۔

مہلک کورونا وائرس کے قہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس متعدی مرض کو روکنے کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ا مداد کی پیشکش کی ہے ۔ اس فنڈ کا استعمال بالخصوص کمزور طبی نظام والے کمزور ممالک میں کیا جائے گا ۔ فی الحال متاثرہ افراد کی مجموعی طور پر تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں 2981، جنوبی کوریا میں 31، ایران میں 77، اٹلی میں 52، جاپان میں چھ، فرانس میں چار، ا سپین میں ایک اور امریکہ میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

اس درمیان چین کے باہر نوویل کورونا وائرس متاثرین کے 1700 سے زیادہ نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 10000 سے زائد ہو گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس پر پوزیشنگ رپورٹ میں کہا کہ چین کے باہر 72 ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 1792 نئے کیس کی تصدیق کی گئی ہے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10566 ہو گئی ہے۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 177 ہو گئی ہے۔ قابل غور ہے کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں 2981، جنوبی کوریا میں 31، ایران میں 77، اٹلی میں 52، جاپان میں چھ، فرانس میں چار،ا سپین میں ایک اور امریکہ میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔