دنیا میں کورونا سے 2.07 لاکھ افراد ہلا ک، متاثرین کی تعداد تقریباً 30 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 2:26 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ؍جنیوا؍نئی دہلی،27؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے پیر کی صبح جاری کیے گئے عداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 29.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2.07 لاکھ افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 20385 افراد اس وائرس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 872 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ملک میں اب تک 6184 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں اب تک 9.66 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54881 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یورپی ممالک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں 1.98 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سپین كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے، یہاں اب تک 2.27 لاکھ افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 23190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83912 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4637 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.63 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.58 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5976 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اس وبا کی وجہ سے حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں پر اس عالمی وبا سے اب تک 1.55 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 20794 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 90481 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 5710 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ روس میں اب تک کورونا وائرس کے 80949 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 747 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیلجیم میں 7094، ہالینڈ میں 4491، برازیل میں 4286، ترکی میں 2905، کینیڈا میں 2663، سویڈن میں 2194، سوئٹزرلینڈ میں 1610 اور میکسیکو میں 1391 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس سے اب تک 13328 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔