دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 98 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 10:02 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،9/اگست (آئی این ایس انڈیا)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 29 ہزار 586 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 408 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار 186 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 30 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ  543 اموات ہوئی ہیں۔

ہندوستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے اور 43 ہزار 453 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 82 ہزار 347 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 53 ہزار 188 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 75 ہزار 902 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 52 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 10 ہزار 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 503 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 763 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔