کورونا کے نئے ویریئنٹ ’نیوکوو‘ نے بڑھائی ٹینشن، 33 فیصد متاثرین کی ہو سکتی ہے موت

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2022, 10:16 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،29؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ ’نیوکوو‘ کو لے کر سائنسداں طبقہ متفکر ہے۔ چینی شہر وُہان کے سائنسدانوں نے ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں ’نیوکوو‘ نامی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہوگا اور اس سے متاثر ہونے والے 33 فیصد متاثرین کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا یہ خطرناک ویریئنٹ جنوبی افریقہ میں ملا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی شکل بہت تیزی کے ساتھ پھیلنے کی قوت رکھتی ہے اور اگر اس کا قہر پھیلا تو شرح اموات بھی بڑھے گی۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’نیوکوو‘ وائرس نیا نہیں ہے۔ سب سے پہلے سال 2012 اور 2015 میں مغربی ایشیا کے ممالک میں اس کے اثرات کا پتہ چلا تھا۔ یہ سارس-کوو-2 کی طرح ہے جس سے انسانوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں نیوکوو کا نیا معاملہ چمگادڑ کے اندر دیکھا گیا ہے اور یہ ابھی صرف جانوروں میں ہی ملا ہے۔

بایوریکسو میں شائع ایک نئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ نیوکوو اور اس کا معاون پی ڈی ایف-2180-کوو انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ وُہان یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کے مطابق اس نئے کورونا وائرس کو انسانوں کے خلیات کو متاثر کرنے کے لیے صرف ایک میوٹیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسٹڈی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نئے وائرس کی وجہ سے لوگوں کی اموات میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔