امریکہ میں کورونا کی تباہی جاری، اب تک 1.39 لاکھ افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 5:13 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا انفیکشن سے سنگین طور پر دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 1.39 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1،39،128 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر کے 36،38،002 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں 10 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ کے نیو یارک اور نیو جرسی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرریاستیں ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 32 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 15،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس ، مشی گن ، الینوائے ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ ۔19 وائرس پھیل رہا ہے۔ کورونا سے ان تمام ریاستوں میں چھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا ، ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا وائرس کے 30 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔