کورونا وبا نے 50 کروڑ افراد کوغربت کا شکار بنا دیا، ڈبلیو ایچ او اور عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 14th December 2021, 9:57 PM | عالمی خبریں |

جینیوا،14؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا بھر کے 50 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشترکہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کر دیا۔ کورونا وائرس نہ صرف نظامِ صحت بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہوا، عالمی وبا نے گزشتہ برس 50 کروڑ افراد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیل دیا۔

ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے ہوشربا حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے باعث دنیا کو 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے نصف ارب سے زائد لوگوں کی جمع پونجی کا صفایا کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ہندوستان 55 ڈگری درجہ حرارت والے ممالک میں ہوگا شامل

ہندوستان کے کئی حصوں میں اس وقت شدید گرمی ہے اور گرم ہوائیں لوگوں کو جھلسا رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہند کے کئی شہروں میں پنکھے اور کولر لوگوں کو گرمی سے راحت پہنچانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ بغیر اے سی کے سکون میسر نہیں۔ یہ حالات تب ہیں جب درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری تک ...

کولمبیا میں طیارہ حادثہ کے 16 دن بعد 4 لاپتہ بچے جنگل میں زندہ ملے، ایک بچے کی عمر ہے 11 ماہ

لاطینی امریکہ کے ایک مشہور ملک کولمبیا میں یکم مئی کو ایک طیارہ حادثہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی جب کہ 4 بچوں کی لاشیں برآمد نہیں ہوئی تھیں۔ اس حادثہ کے 16 دن بعد لاپتہ بچے جنگل سے برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ حادثہ کے بعد یہ بچے جنگل میں گم ہو گئے ...

پاکستان: عمران خان نے لی راحت کی سانس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگی روک کو 31 مئی تک بڑھایا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج کسی بھی معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک لگانے کے اپنے حکم کی مدت کو 31 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ حکومت کے وکیل کے ذریعہ 70 سالہ عمران خان کے خلاف دائر معاملوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے ...

گردابی طوفان ’موچا‘ سے میانمار میں 81 افراد کی موت، 11.5 ہزار گھروں اور 73 عبادت گاہوں کو پہنچا نقصان

گردابی طوفان ’موچا‘ کا اثر اب کم ضرور ہو گیا ہے، لیکن اس سے ہوئے نقصانات کا دائرہ بہت وسیع دکھائی دے رہا ہے۔ میانمار میں اس گردابی طوفان کی وجہ سے کم از کم 81 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

آئندہ 5 سال دنیا کو شدید گرمی کا ہوگا سامنا، اقوام متحدہ نے گرین ہاؤس گیس اور النینو کو ٹھہرایا ذمہ دار

) اقوام متحدہ نے 17 مئی کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال دنیا بھر میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے پانچ سال اب تک کے سب سے گرم سال ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز اور النینو مل ...