کورونامتاثرین کی تعداد 14 لاکھ کے پار اور ہلاکتیں 82 ہزار سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2020, 3:35 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوروپ کے کئی بڑے ممالک سمیت امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اب اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ادھر سپر پاور کہے جانے والے ملک امریکہ میں اس وائرس کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور وہاں کل سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں آخری اعداد و شمار ملنے تک متاثرین کی تعدادچارلاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے اور وہاں اس وبائی مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد 12841 ہوگئی ہے۔

یوروپ میں اٹلی میں ہلاکتوں کو سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اوراب وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزارسے زیادہ ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14ہزار سےزیادہ ہے۔ادھر فرانس میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور برطانیہ میں یہ تعداد چھہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔یوروپ کے ملک جرمنی سے آنےوالی خبروں کے مطابق وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ ہے اورمرنے والوں کی دو ہزار کے اوپر ہے۔

چین میں کل 62 نئے معاملہ سامنےآئے اور وہاں ایک دن کسی بھی ہلاکت کی خبر نہیں آنےکے بعد کل دو اموات کی خبر موصول ہوئی ہے۔ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 62ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3872 سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار سے اوپر ہےاور مرنے والوں کی تعداد 57 بتائی جارہی ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعدا د 2795 ہے اور وہاں اس سے ابھی تک 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندستان میں اضافہ کارجحان جاری ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاری کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔