عالمی کپ 2023: نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی،ڈیون کانوے اور رچن رویندر کی خطرناک بلے بازی

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2023, 12:35 PM | اسپورٹس |

احمد آباد ، 7/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آئی سی سی عالمی کپ 2023 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چمپئن انگلینڈ اور 2019 عالمی کپ کے فائنل میں شکست خوردہ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ آج کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے بہ آسانی شکست دے کر نیوزی لینڈ نے 2019 عالمی کپ کے فائنل میں ہار کا بدلا لے لیا۔ آج ڈیون کانوے اور رچن رویندر نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنوں کا ایسا طوفان لایا کہ انگلینڈ کا کوئی بھی گیندباز اس میں سنبھل نہیں سکا۔ انگلینڈ نے جیت کے لیے 283 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے نیوزی لینڈ نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر 36.2 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

آج ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم امید کر رہی تھی کہ بلے بازی کے لیے بہترین نظر آ رہے پچ پر وہ ایک بڑا اسکور کھڑا کرے گی، لیکن کپتان جوس بٹلر (43 رن) اور جو روٹ (77 رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں بنا سکا۔ پہلا وکٹ ڈیوڈ ملان (14 رن) کی شکل میں 40 رن کے اسکور پر گرا تھا، اور پھر اس کے بعد ہر کچھ وقفہ پر وکٹ گرتے رہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ رنوں کی رفتار تیز نہیں ہو سکی۔ جانی بیرسٹو 33 رن، ہیری بروک 25 رن اور لیام لیونگسٹن 20 رن اچھی شروعات ملنے کے بعد اننگ کو بڑی نہیں کر سکے۔ 50 اوورس میں انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 282 رن ہی بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے ضروری وقت میں ڈیوڈ ملان، جوس بٹلر اور سیم کرن جیسے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ انھوں نے 10 اوورس میں 48 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ گلین فلپس کی بھی تعریف کرنی ہوگی جو پارٹ ٹائم گیندباز ہیں لیکن اپنے پہلے اور دوسرے اوور میں معین علی اور جو روٹ جیسے کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ فلپس نے 3 اوور میں 17 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ مشیل سینٹنر کو بھی ملا جنھوں نے 10 اوورس میں 37 رن دیے۔ 1-1 وکٹ ٹرینٹ بولٹ اور رچن رویندر کو حاصل ہوئے۔

جب نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز میدان پر اترے تو پہلے ہی اوور میں 10 رن بنائے جس سے اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ رن بنانے والے ہیں۔ لیکن دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر وِل ینگ آؤٹ ہو گئے۔ یہاں پر نیوزی لینڈ مشکل میں نظر آ رہی تھی، لیکن رچن رویندر نے جب میدان پر اترے تو پھر نہ ہی انھوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا، اور نہ ہی ڈیوون کانوے نے۔ دونوں ٹیم کو جیت دلا کر ہی میدان سے باہر گئے۔ ایک طرف ڈیوون کانوے نے 121 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 152 رن (3 چھکا، 19 چوکا) بنائے، اور دوسری طرف رچن رویندر نے 96 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 123 رن (5 چھکا، 11 چوکا) بنائے۔ رچن نے تو نیوزی لینڈ کی طرف سے عالمی کپ میں سب سے تیز 82 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

انگلینڈ کی طرف سے کوئی بھی گیندباز کانوے اور رچن کو خاموش کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ کرس ووکس نے 6 اوورس میں 45 رن، سیم کرن نے 6 اوورس میں 47 رن، مارک ووڈ نے 5 اوورس میں 55 رن، معین علی نے 9.2 اوورس میں 60 رن، عادل رشید نے 7 اوورس میں 47 رن اور لیام لیونگسٹن نے 3 اوورس میں 24 رن خرچ کر دیے۔ واحد وکٹ سیم کرن کو ملا جنھوں نے اننگ کا دوسرا اوور ڈالا تھا۔ یعنی نیوزی لینڈ کی اننگ میں ساتویں گیند پر جو وکٹ گرا، اس کے بعد پھر دوسرا کوئی وکٹ نہیں گرا۔ رچن رویندر کو ان کی بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...