ری پبلیکن پارٹی کی ایران اور حزب اللہ پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی سفارش

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:13 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی نے ایران اور اس کی مقرب لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا ری پبلیکن پارٹی کی سکیورٹی کمیٹی کی امریکا کے تحفظ کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں ایک بڑا حصہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات پر مرکوز کیا ہے۔ کمیشن نے امریکی اتحادیوں کی حمایت کرنے اور ایران کے خطرات سے نمٹنے کے بارے میں اپنے وڑن اور سفارشات کی وضاحت کی ہے۔

ری پبلیکن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے معاملے میں جو نقطہ نظر اپنایا گیا ہے وہ مناسب اور معقول ہے۔ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک بدمعاش اور دشمن ریاست کے طور پر ڈیل کررہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی نے ایران پر جوہری پروگرام کے حوالے سے طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔امریکا کی ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایران کی وفادار عراق اور لبنان کی شیعہ ملیشیاؤں بالخصوص حزب اللہ پر مزید پابندیاں عاید کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔