کانگریس قانون ساز پارٹی میٹنگ میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی! - سیاسی حلقے میں شروع ہوئیں سرگوشیاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2023, 7:23 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی 15 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے مضافات میں کانگریسی لیجسلیچرس کی پارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے اراکین کی شرکت سے سیاسی حلقے میں سرگوشیاں شروع ہوگئی ہیں.

بتایا جاتا ہے کہ بیلگاوی میں چل رہے اسمبلی سیشن کے پس منظر میں کانگریس پارٹی کے لیجسلچرس کے لئے ایک پرائیویٹ ریسارٹ میں خصوصی عشائیہ ترتیب دیا گیا تھا ۔ اس میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی شیورام ہیبار اور ایس ٹی سوم شیکھر نے بھی شرکت کی  ۔ حزب اختلاف لیڈر آر اشوک  کے ساتھ بی جے پی اراکین کا تال میل نہ ہونے کی باتیں ابھی سرخیوں میں ہیں ۔ اس بیچ  بی جے پی کے اراکین اسمبلی کا کانگریس کی طرف سے منعقدہ پارٹی میں شرکت کرنا معنی خیز ہوگیا ہے ۔ 

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا " کل رات ہماری پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں  بی جے پی کے شیو رام ہیبار اور سوم شیکھر شریک نہیں ہوئے ۔ ہم نے انہیں عشائیہ کے لئے دعوت دی تھی اور اس میں بی جے پی کے ان دو اراکین سمیت دیگر پارٹیوں کے 10 اراکین اسمبلی شریک ہوئے ۔

بی جے پی رکن اسمبلی سوم شیکھر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں  نے کانگریسی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔ بلکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کھانے کی دعوت دی تھی اس لئے ضرور شریک ہوا ۔ اس سے ہٹ کر بی جے پی کے لئے ہزیمت ہونے جیسا کوئی کام میں نے نہیں کیا ۔ 

کہا جاتا ہے کہ اسمبلی سیشن کے دوران میں بی جے پی کی طرف سے حکومت کے خلاف کیے گئے دھرنے میں بھی یہ لوگ شریک نہیں رہے تھے ۔ مگر اپوزیشن لیڈر آر اشوک نے کہا کہ رکن اسمبلی سوم شیکھر نے مجھے بتایا ہے کہ کانگریسی اراکین کی طرف سے کھانے کی دعوت پر وہ لوگ وہاں پہنچے تھے ۔ اس لئے کوئی ضابطہ کے خلاف سرگرمی نہیں ہوئی ہے ۔ وہ دن میں جو دھرنا ہوا تھا اس میں بھی شامل تھے ۔ پھر بھی میں انہیں طلب کرکے بات کروں گا ۔ 

کانگریسی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخاب کے لئے ابھی سے ضروری تیاریاں کر لیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے گارنٹیوں کی جو اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں اس کی تشہیر گرام پنچایت سطح پر منعقدہ عوامی اجلاس کے اندر ہونی چاہیے ۔

اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں  پریانک کھرگے ، ایم بی پاٹل، شرن پرکاش پاٹل، ضمیر احمد خان، ستیش جارکیہولی، شرن بسپّا سمیت کئی وزراء غیر حاضر رہے جس پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ۔ وزراء اور اراکین اسمبلی کے بیچ تال میل بنانے کے لئے یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے اور اس میں وزراء ہی اگر غیر حاضر رہیں گے تو کیسا رہے گا ؟ 

 یتنال نے اپنی ہی پارٹی کو بنایا نشانہ: بیلگاوی میں چل رہے سرمائی اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڈا یتنال نے اپنی پارٹی کے خلاف نشانہ سادھا اور پارٹی میں چل رہے طور طریقے پر اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگ نئی دہلی جا کر ہاتھ پاوں پکڑتے ہوئے اپنا کام کروا لیتے ہیں ۔ لیکن مجھے اس کی عادت نہیں ہے ۔ اس لئے میں وزیر نہیں بن سکا ۔ بی جے پی نے جب مجھے وزیر ہی نہیں بنایا تو پھر مجھے وزیر اعلیٰ کہاں سے بنائیں گے ۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...