کرناٹک اسمبلی انتخابات: کانگریس نے بی جے پی اور امت شاہ کے خلاف درج کرائی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2023, 9:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیر عروج پر ہے اور بیانات میں الزام برائے الزام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اور نفرت پھیلائی گئی۔ کانگریس لیڈران نے اس کے خلاف بنگلورو کے ہائی گراؤنڈس پولیس اسٹیشن میں امت شاہ اور بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دیئے، دشمنی اور نفرت کو فروغ دیا اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کا کام کیا۔ جن لیڈروں نے شکایت درج کروائی ہے ان میں رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر پرمیشور اور ڈی کے شیوکمار شامل ہیں۔

اس سے قبل کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اور امت شاہ روزانہ کرناٹک کی توہین کر رہے ہیں۔ جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ کناڑیوں کو مودی کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انہیں رایست کو چلانے کے لیے ایک بھی کناڈیگا نہیں مل سکتا کہ اسے مودی کو سونپنا ہے؟

پرینکا گاندھی نے کرناٹک میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے ایک حالیہ تبصرہ پر حکمراں پارٹی پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک کو موجودہ دور کے کسی لیڈر کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے اور عوام کو 'ووٹ نہ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے آشیرواد' سے محروم کرنے کی دھمکی دینا ریاست کے لوگوں کی توہین ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...