لوک سبھا انتخابات کیلئے کھرگے کی نئی ٹیم تیار، کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اعلان؛ سونیا ،راہل اورپرینکاگاندھی سمیت نئی فہرست میں کرناٹک سے ناصرحسین،ویرپاموئیلی اوربی کے ہری پرساد شامل

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2023, 11:29 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال 2024میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنی نئی ٹیم تیار کر لی ہے- کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کل 39لوگوں کو شامل کیا گیا ہے-سی ڈبلیو سی کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا- یہ کانگریس میں فیصلہ سازی کی سب سے بڑی کمیٹی ہے- تاہم اس نئی کمیٹی میں پرانی کے مقابلہ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے- فہرست جاری کرنے سے پہلے گزشتہ کئی ماہ سے ملاقاتوں کا دور دورہ ہے- کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے کئی ملاقاتیں کیں -

سی ڈبلیو سی میں: ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اے کے انٹونی، امبیکا سونی، ادھیر رنجن چودھری، دگ وجے سنگھ، چرنجیت سنگھ چنی، آنند شرما سمیت کل 39رہنما شامل ہیں - اس کے علاوہ 32مستقل مدعو ارکان، 9خصوصی مدعو ارکان، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی، مہیلا کانگریس اور سیوا دل کے صدور کو بھی جگہ دی گئی ہے-

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی میں نئے نام سچن پائلٹ، ششی تھرور، اشوک چوان، دیپک باوریا کی شکل میں سامنے آئے ہیں - گورو گگوئی، ناصر حسین، دیپا داس منشی کو بھی سی ڈبلیو سی میں شامل کیا گیا ہے- خصوصی مدعو کرنے والوں میں پون کھیرا، سپریا شرینے اور الکا لامبا شامل ہیں -

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے ...

پرجول ریونا سیکس اسکینڈل معاملہ؛ گورنر سے سی بی آئی انکوائری کرانے جے ڈی ایس کا مطالبہ

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کرکے ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے جڑے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ  کی تحقیقات سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے کرانے میں مداخلت ...

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

قابل اعتراض بیان کے لئے نونیت رانا کور کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے امراؤتی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کور کے خلاف تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی شکایت کی بنیاد پر نونیت رانا کے خلاف شاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ...

لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی ...

الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ...

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار ...

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک ...