گجرات اسمبلی اسپیکر پر بی جے پی کی تشہیر کرنے کا الزام، کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  ریاستی کانگریس کمیٹی نے گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ترجمان منیش دوشی نے الزامات کی حمایت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ شکایت الیکشن کمیشن کو سونپی ہے۔

کمیشن کی جانب سے 17 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے بعد ملک بھر میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ منیش دوشی نے کہا، ’’پارلیمانی نظام اور طریقہ کار حصہ-1، باب-9 کے مطابق، تقرری کے بعد اسپیکر کو اپنے آپ کو کسی بھی سیاسی وابستگی سے الگ کرنا چاہیے اور سیاسی معاملات میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود، "چودھری پر سیاسی مہم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔‘‘ شکایت میں کہا گیا ہے کہ "چودھری نے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار کی جانب وکالت کرتے ہوئے بناس کانٹھا ضلع اور واو تھراد علاقہ میں میٹنگیں منعقد کیں اور ان میں شرکت کی، جو موجودہ اسپیکر کے لیے ضابطہ کی ایک اہم خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔‘‘ الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس شکایت کا جواب نہیں دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...