اجتماعی جدو جہد کے ذریعہ بی جے پی کو شکست دینے کھرگے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2021, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی، 5؍دسمبر(ایس او نیوز)  قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ممتاز کانگریسی قائد و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کانگریسی کارکنان سے اپیل کی ہے ک وہ اپنی اجتماعی کوشش و جدو جہد کے ذریعہ کرناٹک قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کانگریس کے امیدوار مسٹرشیوانند پال کو کامیاب کریں اور بی جے پی کے دولت مند امیدوار مسٹر بی جی پاٹل کو شکست دیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوکر کام کریں تو مخالف امیدوار کتنا بھی دولت مند  اور طاقت ور کیوں نہ ہو اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ کانگریس کی تاریخ پر نظر ڈالیں گے تو معلوم ہوگا کہ کانگریس نے  بشمول بی جے پی دوسری پارٹیوں کے دولت مند افراد کے مقابلہ میں ہمیشہ اپنی پارٹی کے عام کارکنان کو ہی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے متحد ہوکر کام کرنے سے ہی ہمارے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔مسٹر کھرگے جئے بھوانی فنکشن ہال گلبرگہ میں جمعہ کے دن کانگریس کے ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

    بی جے پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ تقسیم اور پھوٹ کی سیاست پر عمل کیا ہے۔ جب کہ ان کی پارٹی کانگریس نے جمہوریت کے اصولوں پر یقین رکھتے ہوئے ان اصولوں پر ہی عمل کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے گزشتہ باراپنے پارلیمانی انتخاب میں اپنی نشست سے محرومی اختیار کرلی کیوں کہ میں اپنی پارٹی کی آئیڈیالوجی کے خلاف مفاہمت اختیار نہیں کرسکتا۔ انھوں نے بتایا کہ بحیثیت رکن پارلیمینٹ و مرکزی وزیر جب وہ اقتدار پر تھے تو انھوں نے دس برسوں تک کئی ایک انقلابی اقدامات کئے جن میں مہاتما گاندھی دیہیروز گار گیارنٹی ایکٹ کا نفاذ، اور حصول تعلیم کا حق شامل ہیں۔ لیکن اس کے برخلاف بی جے پی اب تمام ترقیاتی اقدامات کو الٹا رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم اس بی جے پی کو ووٹ دیں جس کے سبب ضروری اشیاء پٹرول، ڈیزل، پکوان گیاس وغیرہ کی قیمتیں آج آسمان کو چھو رہی ہیں۔ سابق وزیر شرن پرکاش پاٹل، سابق ایم ایل سی بی آر پاٹل اوور کانگریسی امیدوار شیوانند پاٹل اور سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...