بھٹکل: ٹول وصولی بند کرنے میں الجھن ؛ ایس ڈی پی آئی نے اٹھائے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2023, 1:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،11 / جولائی (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کا توسیعی کام پورا ہوئے بغیر آئی آر بی نے جو ٹول وصولی شروع کی ہے اسے روکنے کی ہدایت ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے دی تھی۔ اس کے برخلاف ضلع ڈپٹی کمشنر نے بیان جاری کیا کہ ٹول وصولی بند کرنا ان کے اختیارات میں نہیں آتا۔ 
    
ایس ڈی پی آئی اتر کنڑا ضلع صدر توفیق بیری نے پارٹی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ضلع انچارج وزیر اور ڈپٹی کمشنر کے متضاد بیانات سے عوام کے اندر اس مسئلہ پر الجھن پیدا ہوگئی ہے۔ اتر کنڑا کے دو اور شیرور کے ایک ٹول پلازہ میں ٹول وصولی بند کرنے کی ہدایت وزیر نے دی تھی، لیکن ضلع ڈپٹی کمشنر نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ان کے اختیارات میں نہیں آتا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کے متضاد بیانات کے ذریعہ عوام کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ 
    
گزشتہ 13 سال سے شہر کئی مسائل کا سامنا کررہا ہے ۔ برسات کے دنوں میں رنگین کٹا اور شمس الدین سرکل کا علاقہ تالاب میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان مسائل کے لئے صرف نیشنل ہائی وے کے افسران ہی کو ذمہ دار ٹھہرانا کافی نہیں ہے بلکہ ان 13  برسوں میں جو بھی ایم ایل اے کے منصب پر رہا ہے وہ بھی اتنا ہی ذمہ دار ہے۔ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اس وقت کےوزیر کے منکال وئیدیا اُس وقت بھی ایم ایل اے تھے ، اس لئے ان مسائل کے لئے وزیر وئیدیا بھی ذمہ دار ہیں ۔ 
    
توفیق بیری نے کہا کہ بھٹکل میں شرابی ندی اور گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ ایک عرصے سے چل رہا ہے، کتنے ہی میمورنڈم دئے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا۔ شہر میں آوارہ کتوں کے حملے عوام اور طلبہ کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ٹی ایم سی کو منصوبہ بنانا چاہیے۔ اس کے علاوہ یو جی ڈی کا جو تعمیراتی کام نہایت ہی غیر مناسب اندازمیں انجام دیا گیا ہے ۔ ان تمام مسائل کے لئے تعلقہ انتظامیہ ، ٹی ایم سی اور ضلع ڈپٹی کمشنر براہ راست ذمہ دار ہیں ۔ 
    
پریس کانفرنس کے دوران بھٹکل اسمبلی حلقہ ایس ڈی پی آئی صدر ثاقب شیخ اور لئیق موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔