کرسمس پر مسافروں سے بھرے ایئر پورٹ اور اومیکرون کے خدشات

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2021, 12:55 PM | عالمی خبریں |

لندن، 25؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی )  ایک جانب امریکہ کرونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے تو دوسری طرف جمعرات کو ملک بھر کی سڑکوں اور ہوائی اڈوں پر لوگوں کے ہجوم نظر آئے جو کرسمس کا تہوار اپنے خاندان اور عزیزوں کے ساتھ گزارنے کے لیے سفر پر جا رہے تھے۔ عالمی وبا کی اس نئی لہر میں زیادہ تر کیسز اس کی نئی جینیاتی قسم امکرون کے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں 70 فی صد امکرون سے متاثرہ افراد تھے۔جمعرات کے روز امریکہ بھر میں کووڈ-19 کے سوا پانچ لاکھ نئے مریض سامنے آئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ امریکہ میں کرونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔

صحت کے حکام نے لوگوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پر ہجوم مقامات پر جانے اور بلا ضرورت سفر کرنے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے۔صدر جو بائیڈن نے جنوری کے آغاز سے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے نئے مراکز کھولنے اور لوگوں کو اپنے گھروں پر ہی ٹیسٹنگ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 50 کروڑ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیویارک شہر میں ٹریورز پارک میں قائم کیے گئے ایک نئے ٹیسٹنگ مرکز کے سامنے جمعرات کو لوگوں کی لمبی قطار نظر آئی جنہوں نے شدید سردی سے بچنے کے لیے بھاری کپڑے پہن رکھے تھے۔قطار میں کھڑی ایک خاتون ماریہ فیلکس نے بتایا کہ میرا کرسمس پر اپنے خاندان سے ملنے کا ارادہ ہے، لیکن میں نے سوچا کہ پہلے اپنا کرونا ٹیسٹ کروا لوں، کیونکہ اس وائرس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

کرسمس کی آمد اور تعطیلات کے موسم کے پیش نظر سفر سے متعلق اداروں نے اندازہ لگایا تھا کہ اس موقع پر سفر کرنے والوں کی تعداد 2020 کے مقابلے میں 34 فی صد زیادہ ہو گی۔ امریکن ایئرلائنز نے اعلان کیا تھا کہ وہ 19 دسمبر اور یکم جنوری کے درمیان روزانہ پانچ ہزار پروازیں چلا رہی ہے جو 2019 کے مقابلے میں 86 فی صد زیادہ تعداد ہے۔لیکن جمعے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائن اور ڈیلٹا ایئرلائن نے کہا ہے کہ وبا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کے لیے وہ اپنی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔