ہوناور کاسرکوڈ میں ماہی گیروں پر زیادتیوں کے خلاف حقوق انسانی کمیشن سے کی گئی شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th February 2024, 3:16 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 25 / فروری (ایس او نیوز) ہوناور کے کاسرکوڈ ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے مقامی ماہی گیروں  پر پولیس کی طرف سے لاٹھی، خواتین سمیت کئی لوگوں کی گرفتاریاں ، جھوٹے مقدمات کی شکل میں جو زیادتیاں ہوئی تھیں، اس کے تعلق سے حقوق انسانی کمیشن سے شکایت کی گئی ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے شکایت درج کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لئے قبول کر لیا ہے ۔ اسی کے ساتھ مجوزہ بندرگاہ کی تعمیر کی راہ میں ایک اور رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔     کمیشن کے پاس درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک زمانے سے یہاں پر مقامی ماہی گیر اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور رہائشی مقصد سے جس ساحلی کنارے کی زمین کو استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ علاقہ اپنی خوب صورتی کی وجہ سے سیاحوں کے لئے بھی ترغیب اور کشش کا سبب بنتا ہے ۔ اب اس علاقے میں ایک نجی تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کے لئے زور زبردستی کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح اس علاقے میں ماحولیاتی طور پر نقصان پہنچانے، ماہی گیروں کو ان کے پیشے اور رہائشی مقام سے محروم کرنے ، سیاحوں کے لئے موجود کشش ختم کرنے کی کوشش کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ 

    شکایت میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجوزہ بندرگاہ کی تعمیر کے لئے جو بھی اجازت نامے دئے گئے تھے ان کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے اب وہ سب منسوخ ہو چکے ہیں ۔ اس کے باوجود اس علاقے میں بعض جگہ غیر قانونی طور پر اور زور زبردستی کے ساتھ بندرگاہ کے منصوبے سے متعلق راستہ تعمیر کرنے اور سروے کے نام پر پولیس کے ذریعے مقامی لوگوں کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح آگے چل کر یہاں فورلین سڑک اور ریلوے ٹریک کا کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اسی پس منظر میں یہاں پر پولیس کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ غریب ماہی گیروں پر مقدمات دائر کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ خواتین سمیت کئی بے قصور ماہی گیروں کو ان مقدمات کی وجہ سے عدالت کے چکر کاٹنا پڑ رہا ہے ۔ انصاف کے لئے کی جا رہی جدوجہد کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے مختلف طریقوں سے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 

    ماہی گیروں کی طرف سے داخل کی گئی شکایت میں کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ اس پس منظر میں مقامی ماہی گیر ذہنی اذیت کا شکار اور انسانی حقوق سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔