بھٹکل:  طلبا کے بہتر نتائج میں  خود  کی محنت اہم اور ضروری : سدھارتھ کالج میں مسابقاتی امتحانات کا تربیتی ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2018, 5:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے شرالی سدھارتھ کالج میں زیر تعلیم ڈگری کالج کے طلبا کو مسابقاتی امتحانات کی تربیت دینے کےلئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس کا کالج انتظامیہ کے ڈائرکٹر سگنیان بیندور نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ طلبا توجہ دیں کہ ورکشاپ کے ذریعے ہم اپنے طلبا کو بینک، انشورنس، یوپی ایس سی جیسے دیگر مسابقاتی امتحانات کی تربیت دیں گے۔ اپنےکالج کے طلبا کی شخصی تعمیر اور ہمہ جہت ترقی کے مدنظر ایسے ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتاہے۔ طلبا میں تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کےلئے ہم سرگرم ہیں، آئندہ برسوں میں شعبہ سائنس میں نئے کورسس کی شروعات کئے جانےکی جانکاری دی ۔ ماہر تربیت کمٹہ کے ماروتی نائک نے طلبا کے بہتر نتائج کے لئے خود کی محنت سب اہم اور ضروری ہونے کی بات کہی۔ اشونی پائی ، لاونیا موگیر نے پرارتھنا کی۔ تلک موگیر ، پرگتی ہیبار نے دیا سلائی کی کارروائی انجام دی۔ فزکس کے لکچرر شیوکمار شٹی نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔