مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2024, 5:00 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 18/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)   تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ریڈی نے  کہا کہ یہ بات مجھے کہنے کی ضرورت نہیں ہے،    بی جے پی کے لیڈران  خود  پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہ بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے۔ ریڈی کے اس بیان   کے بعد  سیاسی حلقوں میں ای وی ایم کے خلاف جاری مہم کو تقویت حاصل ہوگئی ہے۔

ریونت ریڈی نے  پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے کو ہٹانے کے لئے تیار کیوں نہیں ہے ؟  ای وی ایم سے ان کا کیا رشتہ ہے؟ ای وی ایم ہٹانے سے  ان کو  کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ بی جے پی بیلٹ  پیپر پر انتخابات لڑنا کیوں نہیں چاہتی، حالانکہ  پوری دنیا میں بیلٹ پیپر پر انتخابات ہورہے ہیں، صرف ہندوستان میں ہی ای وی ایم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تجربہ کیا جاتا ہے اورتجربہ ناکام ہوتا ہے تو پھر اس کو چھوڑدینا چاہئے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ ای وی ایم پر سے عوام کے ساتھ  ہمارا بھروسہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ صرف بی جے پی کو ہی ای وی ایم پر بھروسہ ہے، کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ بیلٹ پیپر سے انتخابات ہوں گے تو  وہ کبھی جیت ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر پر زور دیا کہ صرف بی جے پی کے چاہنے سے  ای وی ایم کے ذریعے الیکشن نہیں ہونا چاہئے اور   بی جے پی کا بھروسہ ملک کے لئے کافی نہیں ہے۔ ریڈی نے کہا کہ  ملک میں عوامی حکومت ہے تو  عوام کا  بھروسہ ضروری ہے۔ اسی لئے عوام جیساچاہتے ہیں، اسی کے مطابق انتخابات ہونے چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...

کووی شیلڈ ویکسین منفی اثرات کی حامل تھی: کمپنی کا عدالتی دستاویز میں اعتراف

دی ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایسٹرا زینیکا نے پہلی بار اپنی عدالتی دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کووِڈ ویکسین نایاب ضمنی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس سے ملٹی ملین پاؤنڈ ہرجانہ کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنی پر اس دعوے پر طبقاتی کارروائی ...

میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی ایک اور فہرست، راج ببر اور آنند شرما کا نام شامل

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست آج جاری کر دی۔ منگل کے روز جاری کی گئی اس فہرست میں 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لوک سبھا سیٹ ہماچل پردیش کی ہیں، جبکہ 1-1 لوک سبھا سیٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کی ...

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

دو مرحلوں کے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا حتمی ڈیٹا جاری، حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 7 مرحلوں میں شروع ہوئے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔حتمی ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ڈیٹا جاری کرنے میں کافی وقت لگا۔ ...