انجمن حامئی مسلمین کے صدسالہ جشن کی افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی بھٹکل آمد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th December 2018, 10:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :29؍ڈسمبر (ایس او نیوز)ریاستی سطح پر اپنی تعلیمی خدمات کے ذریعےاپنی شناخت  رکھنے والے مشہور و معروف تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی5جنوری بروز سنیچر کو منعقد ہونے والی  افتتاحی تقریب میں ریاست کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونےکی انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے اطلاع دی۔

سنیچر کی شام انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جوکاکو شمس الدین ایڈمنسٹریشن بلاک میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں صدسالہ جشن کی تقریبات کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انجمن کے سوبرس مکمل ہونے پر سال   2019میں وقفہ وقفہ سے  مختلف  تعلیمی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

3جنوری بروزجمعرات کی دوپہر 2بجے  انجمن آباد سے ایک عظیم الشان ، باوقار جلوس کے ذریعے افتتاحی تقریب کاآغاز  ہوگا۔ جس میں ادارے کے عہدیداران، انتظامیہ ممبران، ابنائے انجمن ، تعلیمی اداروں کے تمام طلبا و اساتذہ وغیرہ شریک ہونگے۔

5جنوری کی افتتاحی تقریب کا نامور و مایہ ناز عالم دین و ماہرتعلیم،جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے صدر حضرت مولانا غلام محمد وستانوی کے دست مبارک سےافتتاح ہوگا۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں ریاستی کابینہ کے وزراء آر وی دیش پانڈے، یوٹی قادر، بی زیڈ ضمیر احمد خان، رکن اسمبلی سنیل نائک، سرسی کے رکن اسمبلی وشویشورہیگڈے کاگیری، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا وغیرہ شریک ہونگے۔اسی دن شام 30-08بجے اسکول اور کالج طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔  6جنوری بروز اتوار مستورات کے لئے مخصوص ہوگا۔ جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ممبر محترمہ فاطمہ مظفر، صنعت کار نسرین ظہیر، ڈاکٹر سویتا کامت مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہونگی۔ افتتاحی تقریب میں انجمن اور اس کے تعلیمی اداروں میں  مخلصانہ  طویل خدمات انجام دینے والی شخصیات، معلمین ، معلمات اور رینک طلبا وطالبات کی تہنیت کی جائے گی۔ اسی دن رات ساڑھے آٹھ بجےنوائط محفل کی طرف سے نوائطی زبان میں ثقافتی و تفریحی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

 پریس کانفرنس میں جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری، سکریٹری محسن شاہ بندری، صدسالہ تقریبات کمیٹی کے کنونیر عبدالرقیب ایم جے ، نائب کنونیر عبدالعظیم ایس ایم، کے ایم برہان ، طحہ معلم ، مزمل رکن الدین ، محی الدین  رکن الدین، عبدالسمیع کولا، میراں صدیق، ہاشم محتشم ، عبدالقادر ایس ایم، آفتاب قمری، ایس ایم پرویز، آفاق کولا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔