کلبرگی میں کرناٹک یونین آف ور کنگ جرنلسٹ کی 36 ویں کانفرنس؛ وزیراعلیٰ بومئی نے دیہی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ اور بس پاس جاری کرنے کا دیا تیقن

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2022, 5:35 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی،5/جنوری ( ایس او نیوز ) کرناٹک یونین آف در کنگ جرنلسٹ کی 36 ویں ریاستی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے   ریاستی وزیراعلی بومئی نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں دیہی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ ،بس پاس و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کو اہمیت دی جائے گی اور کلیان کر نا ٹک تر قیاتی بورڈ کے لئے نامزدگی کرتے ہوۓ ایک سال کے اندر 3 ہزار کروڑ کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ  چھوٹے اخبارات کا سرکیولیشن کم رہنے کے باوجودان کی خبر میں ، ان کا انداز اور معیار بہت اچھار ہتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، اس لئےدرکار اشتہارات ، دیہی صحافیوں کو صحت کارڈ اور بس پاس و دیگر سہولتوں  کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جاۓ گی ۔ انہوں نے  کلبرگی میں   صحافی کانفرنس کے انعقاد  پر بے حد خوشی  کا اظہار کیا اور کہا کہ  یہ ادب کا گہوارہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جدوجہد آزادی کے دور سے بھی اخبارات کا رول کافی اہمیت کا حامل رہا  ہے ۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے صنعت مروگیش نرانی نے تصاویر کی نمائش ، ڈاکٹر اجے سنگھ نے کتابوں کی نمائش اور رکن پارلیمان امیش جادھو نے کارٹون کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یونین کے سالانہ ایوارڈس کو پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر شر نابسا اپا نے نگرانی کی ۔

 مرکزی وزیر بھگونت کھو با ، رکن اسمبلی سبھاش گتہ دار ، ڈاکٹر اویناش جادھو ، رکن کونسل بی جی پاٹل ، سشیل نموشی محکمہ انفارمیشن وعوامی رابطہ کے کمشنر ڈاکٹر ہرشا یونین کے صدرشیوانند تگنڈ ورودیگر حاضر ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...